ETV Bharat / international

Sri Lanka Crisis: صدر سری لنکا کے خلاف مواخذے کے لیے اپوزیشن کی اپیل - Sri Lanka President Gotabaya Rajapaksa

سری لنکا میں معاشی بحران جاری ہے، اس دوران اپوزیشن ارکان نے کہا کہ اگر صدر گوٹابایا راج پکشے خود استعفیٰ نہیں دیتے اور ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاتی ہے تو ان پر مواخذہ کی کارروائی چلائی جانی چاہیے۔

صدر سری لنکا کے خلاف مواخذے کےلیے اپوزیشن کی اپیل

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 12:47 PM IST

سری لنکا میں معاشی بحران کے درمیان نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) کے رکن پارلیمنٹ وجیتھا ہیراتھ نے کہا ہے کہ اگر صدر گوٹابایا راج پکشے خود استعفیٰ نہیں دیتے اور ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاتی ہے تو ان پر مواخذہ کی کارروائی چلائی جانی چاہئے۔ ہیراتھ نے کہا کہ عوام کے سامنے آنے والے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پارلیمنٹ کو پہلے سیاسی بحران کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی راج پکشے کے خلاف مواخذے اور عدم اعتماد کی تحریک دونوں کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں اور لوگوں سے صدر پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ وقت ملک میں موجودہ بحران کو حل کرنے کے لیے ایک نئے رہنما کی ذمہ داری سنبھالنے کا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.