ETV Bharat / international

Black Sea Grain Deal صدر ایردوان ہی روس کو بحیرہ اسود اناج معاہدے پر واپس لاسکتے ہیں: یوکرینی وزیر خارجہ

روس یوکرین جنگ کے دوران اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں 22 جولائی 2022 کو استنبول میں رواس یوکرین کے درمیان بحیرہ اسود اناج معاہدے طئے ہوا تھا۔ جسے روس نے 17 جولائی کو اس معاہدے کی معیاد ختم ہونے کا بعد خود کو اس سے الگ کرلیا یعنی معاہدے میں توسیع نہیں کی۔

Ukrainian Foreign Minister
یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کولیبا
author img

By

Published : Aug 4, 2023, 10:34 PM IST

کیف: یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کولیبا نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان واحد رہنما ہیں جو روسی صدر ولادیمیر پوتن کو بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے کی طرف واپس لاسکتے ہیں۔کولیبا نے بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے کے حوالے سے یوکرین کی سرکاری ایجنسی یوکرینفارم کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے معاہدے کو روک دیا، کولیبا نے کہا کہ یوکرین اس معاہدے میں پوتن کی واپسی کے بارے میں ترکیہ کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

کولیبا نے کہا کہ یوکرین پوتن کی بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے کی واپسی کے لیے صدر ایردوان کے ساتھ ہم آہنگی میں ہے۔ صدر ایردوان اس معاملے پر یوکرینی صدر ولادیمیرزیلینسکی کےدرمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے جو باہمی طور پر فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان واحد رہنما ہیں جو پوتن کو اس معاہدے پر واپس لا سکتے ہیں۔

یاد رہے خوراک کی عالمی قیمتوں پر 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی روس یوکرین جنگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ، روس، ترکیہ اور یوکرین نے 22 جولائی 2022 کو استنبول میں بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے پر ایک تقریب میں دستخط کیے تھے۔ روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے 17 جولائی کو ایک بیان میں اس معاہدے کی معیاد ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اناج راہداری کا معاہدہ درحقیقت اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی شرائط پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو روس فوری طور پر اناج کے معاہدے پر واپس آجائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس کے حوالے سے اس معاہدے پر روس کی توقعات پوری نہیں کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.