ETV Bharat / international

Sweden Shooting اسٹاک ہوم میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، تین زخمی

سویڈن میں گذشتہ پانچ ماہ کے دوران فائرنگ کے 144 واقعات میں 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں 10 جون کو سویڈن کی پولیس نے بتایا کہ جنوبی اسٹاک ہوم میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ shooting in Stockholm

اسٹاک ہوم میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، تین زخمی

author img

By

Published : Jun 11, 2023, 12:07 PM IST

اسٹاک ہوم: سویڈن کی پولیس نے بتایا کہ جنوبی اسٹاک ہوم میں فارسٹا سنٹرم کے قریب ہفتہ کی شام فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی موت جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ سویڈن پولیس نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ بعد میں اس واقعے کے سلسلے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ایک زخمی نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ دیگر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسٹاک ہوم پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوعہ پر ہلاک ہونے والے نوجوان کی عمر 15 سال تھی۔ ہفتہ کے واقعے سمیت 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں اسٹاک ہوم کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی کل تعداد سات ہوگئی ہے۔

پولیس کے مرتب کردہ اعداد وشمار کے مطابق سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملک بھر میں فائرنگ کے 144 واقعات میں 18 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ تین روز قبل سویڈن کے شہر گوٹینبرگ کے ایک ریستوران میں فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ وہیں جمعہ کے روز امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع مشن میں جمعہ کی رات ہونے والی فائرنگ میں کم از کم نو افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: US School Shooting امریکہ میں اسکول میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.