واشنگٹن: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ منگل کی رات تقریباً 12:30 بجے شمال مشرقی واشنگٹن میں ایک شخص کی آخری رسومات کے اختتام کے فوراً بعد پیش آیا۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے سربراہ رابرٹ کونٹی کے مطابق کم از کم چار افراد کو گولی ماری گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شخص کی جائے وقوعہ پر موت ہو گئی جب کہ تین دیگر، دو مرد اور ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ کچھ لوگوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آخری رسومات کے دوران انہیں کیوں نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ ہم یقینی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ ان لوگوں کو کیوں نشانہ بنایا گیا، خاص طور پر جنازے وقت۔ پولیس نے اس معاملے میں کوئی گرفتاری نہیں کی۔ اس سے ایک روز قبل کینٹکی کے شہر لوئس ول میں ایک بینک میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے تھے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ لوئس ول میں فائرنگ کرنے والے شخص نے قانونی طور پر حملے میں استعمال ہونے والی AR-15 طرز کی رائفل خریدی تھی۔ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق اس سال اب تک امریکہ میں فائرنگ کے 147 واقعات ہو چکے ہیں۔ ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں 11,650 سے زائد افراد کراس فائر میں مارے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Firing in Colorado امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ، دو کی موت
یو این آئی