فیض آباد: افغانستان میں بدخشاں صوبے کے ممئی ضلع میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک شخص ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اطلاعات و ثقافت کے صوبائی ڈائریکٹر قاری معز الدین احمدی نے اتوار کو بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی شام کو ضلع ممئی کے علاقے وارو میں پیش آیا۔Landslide in Afghanistan
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں ایک شخص کی جائے واقع پر ہی موت ہو گئی اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد دو دیگر گاؤں والے لاپتہ ہیں۔ افغانستان کے کچھ حصوں بشمول بدخشاں میں گزشتہ دو روز سے بارش ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Czech Tourist Killed as Landslide یونان میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک چیک سیاح ہلاک
یواین آئی