ETV Bharat / international

Tel Aviv Attack تل ابیب میں حملہ آور نے سیاحوں پر گاڑی چڑھادی، ایک ہلاک، 5 زخمی - One killed and five injured

اسرائیل کے شہر تل ابیب میں جمعہ کی شام کو حملہ آور نے سیاحوں پر گاڑی چڑھادی۔ جس کے نتیجے میں ایک اطالوی سیاح ہلاک اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریب کے ہی ہسپتال میں داخل کریا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 7:09 PM IST

اسرائیل: مغربی کنارے میں ایک حملے میں 2 اسرائیلی بہنوں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ایک کار راہ گیروں پر چڑھا دی گئی جس کے نتیجے میں ایک اطالوی سیاح ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ رواں ہفتے کے آغاز میں مسجد الاقصی پر اسرائیلی پولیس کے چھاپوں اور غزہ اور لبنان میں سرحد پار حملوں کے بعد اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

اسرائیل نے راکٹ حملوں کے جواب میں غزہ اور جنوبی لبنان میں حماس کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، اس صورتحال نے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی اور عالمی برادری نے فریقین سے پرامن رہنے کا مطالبہ کیا۔تازہ ترین حملے میں ایک کار تل ابیب کی ایک مشہور سڑک پر راہگیروں سے ٹکرا گئی، بندوق نکالنے کی کوشش پر پولیس نے ڈرائیور کو گولی مار دی۔ایک اسرائیلی سیکیورٹی ذریعہ نے حملہ آور کی شناخت کفر قاسم نامی قصبے سے تعلق رکنے والے اسرائیل کے عرب شہری کے طور پر کی۔

میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمبولینس سروس نے کہا کہ متاثر ہونے والے تمام غیر ملکی سیاح تھے، اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص اطالوی شہری تھا اور زخمی ہونے والے دیگر افراد کا تعلق بھی اٹلی سے ہونے کا امکان ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز وادی اردن میں حمرا کی یہودی بستی کے قریب 2 اسرائیلی بہنوں (جن کی عمریں 20 اور 16 سال تھیں) کی کار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں بہنیں ہلاک اور ان کی والدہ زخمی ہو گئیں۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ ’ہمارے دشمن ہمیں دوبارہ آزما رہے ہیں‘۔نیتن یاہو نے بارڈر پولیس اور اضافی فوجی دستوں کو حملوں کی تازہ لہر سے نمٹنے کے لیے چاک و چوبند رہنے کا حکم دیا۔

ان حملوں میں سے کسی ایک کی بھی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی لیکن حماس نے ان حملوں کو سراہا اور انہیں مسجد اقصیٰ کے ارد گرد جاری کشیدگی سے جوڑا۔ رواں سال کے آغاز سے اسرائیل میں یروشلم کے ارد گرد اور مغربی کنارے میں حملوں میں کم از کم 18 اسرائیلی اور غیر ملکی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران اسرائیلی فورسز نے 80 سے زائد فلسطینیوں کی جان لے لی جن میں سے زیادہ تر عسکریت پسند گروہوں کے جنگجو تھے لیکن ان میں سے کچھ عام شہری بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Al Aqsa Mosque Tension ترکیہ اور ایران نے اسرائیل کے خلاف مسلمانوں کے اتحاد کی اپیل کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.