سیول: شمالی کوریائی فوج نے پیر کے روز کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ شمالی کوریا رواں ہفتے ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل جوہری تجربہ کرسکتا ہے۔ کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی فوج (KPA) کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا اور امریکہ نے چار روزہ فوجی مشق کی تھی۔ جواب میں شمالی کوریا نے 80 کلومیٹر تک مار کرنے والے دو اسٹریٹجک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔North Korea South Korea
شمالی کوریا کی فوج نے کہا، "فوجی مشق کے حوالے سے کے پی اے کے حالیہ اقدامات اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ شمالی کوریا دشمن فوجیوں کی مسلسل اشتعال انگیز سرگرمیوں کا بھرپور جواب دے گا۔ دریں اثناء، جنوبی کوریا نے پیر کے روز شمالی کوریا سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے کمپیوٹر پر مبنی سالانہ تربیت کا آغاز کیا۔(یو این آئی)