سیول: شمالی کوریا اور جنوبی کوریا نے بدھ کو ایک دوسرے کی سمندری سرحدوں پر میزائل داغے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل فائر کیا جو سوکچو شہر سے تقریباً 60 کلومیٹر (37 میل) دور اولیونگڈو جزیرے پر ہدف کو نشانہ بنا یا ۔ تین گھنٹے کے بعد، جنوبی کوریا نے جوابی کارروائی کی۔North Korea-South Korea fired Missiles
جنوبی کوریا نے کہا کہ شمالی کوریا کے اقدامات اس کی سرزمین کی "ناقابل قبول" خلاف ورزی ہیں۔جوابی کارروائی میں اس نے فضا سے سطح پر مار کرنے والے تین میزائل داغے ہیں، جو شمالی سرحدی لائن سے مساوی فاصلے پر گرے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا نے کہا کہ شمالی کوریا نے بدھ کو کم از کم 10 میزائل داغے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا یہ تجربہ اس ہفتے امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان کی جانے والی مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں کر رہا ہے۔ شمالی کوریا کی طرف سے بدھ کی صبح 9 بجے سے ٹھیک پہلے فائر کی گئی کم از کم ایک میزائل سرحد سے تقریباً 26 کلومیٹر جنوب میں، سوکچو سے 57 کلومیٹر مشرق اور اولیونگ جزیرے سے 167 کلومیٹر شمال مغرب میں گری۔
جنوبی شمالی کوریا کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد کوریا نے بدھ کو مشرقی سمندری علاقے میں اپنے کچھ فضائی راستے بند کر دیے۔ جنوبی کوریا کی وزارت برائے زمین، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ نے کہا کہ مشرقی سمندر میں کچھ فضائی راستے 2 نومبر کی صبح 10.58 بجے سے 3 نومبر کی صبح 11.05 بجے تک بند رہیں گے۔
وزارت نے مقامی ایئر لائنز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ اور جاپان کے راستوں پر پرواز کریں۔ قابل ذکر ہے کہ اس وقت ایئر لائنز مشرقی سمندر کے ذریعے 33 پروازیں چلا رہی ہیں۔ ان میں سے 32 امریکہ اور ایک جاپان سےکام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: North Korea Fires Two Missiles شمالی کوریا نے مشرقی سمندر کی طرف دو میزائل داغے
یو این آئی