ETV Bharat / international

North Korea Fires Suspected ICBM شمالی کوریا نے آئی سی بی ایم کا تجربہ کیا - بین البراعظمی بیلسٹک میزائل

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بین براعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کیا ہے، جسے دنیا کے دوسرے سرے تک مار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل نے تقریباً 760 کلومیٹر (472 میل) تک پرواز کی اور تقریباً 1920 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچ گیا۔ North Korea fires suspected ICBM

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 3, 2022, 12:16 PM IST

سیول: جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کیا ہے، جسے دنیا کے دوسرے سرے تک مار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ اطلاع جنوبی کوریا کے حکام نے دی ہے۔ آئی سی بی ایم کی لانچنگ اس سال شمالی کوریا کی طرف سے ساتویں لانچنگ ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ جلد ہی جوہری ہتھیار کا تجربہ کرے گا۔ North Korea fires suspected ICBM

شمالی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ایک بیان کے مطابق، شمالی کوریا نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 07:40 پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا۔ ساتھ ہی بی بی سی کے ایک ذریعے نے بھی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغا جانے والا میزائل آئی سی بی ایم تھا۔

شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل نے تقریباً 760 کلومیٹر (472 میل) تک پرواز کی اور تقریباً 1920 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچ گیا۔ شمالی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ میزائل ناکام ہوگیا۔ دونوں کوریائی ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی جانب میزائل داغے جانے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے اور اسی سلسلے میں آج میزائل داغے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Missiles Fly over Korean Peninsula کوریائی ملکوں کی میزائل نمائش سے گرماہٹ بڑھی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.