ETV Bharat / international

Many Soldiers Killed in Syria شمال مغربی شام میں شدت پسند گروپ کے حملہ میں نو فوجی ہلاک - attack by an extremist group in Syria

شمال مغربی شام میں شدت پسند گروپ کے حملہ میں نو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، جب کہ جوابی فوجی کارروائی میں تین حملہ آور بھی مارے گئے۔ Extremist Killed Nine Soldiers in Syria

soldiers were killed in an attack by an extremist

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 2:16 PM IST

دمشق، شام: شام کے شمال مغربی صوبہ اللاذقیہ میں شدت پسند گروپ کے حملہ میں نو فوجی ہلاک ہو گئے۔ جنگی مانیٹر کے مطابق حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس ) سے وابستہ ایک گروپ نے اللاذقیہ کے دیہی علاقے میں الکرد پہاڑوں میں فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ برطانیہ میں قائم ایک مانیٹرنگ گروپ نے کہا کہ جوابی فوجی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے۔ تازہ ترین واقعہ شامی فوج اور ایچ ٹی ایس کے درمیان شمال مغربی شام میں جاری کشیدگی کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مانیٹرنگ گروپ نے جمعہ کو خبردار کیا تھا کہ خطے میں کسی بھی طرح کی کشیدگی شہری آبادی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے اور نقل مکانی کا باعث بن سکتی ہے۔ 26 اگست کو شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں ایچ ٹی ایس کے حملہ میں 11 شامی فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ اور 25 اگست کو دیہی علاقوں میں فوج کی کارروائی میں ایچ ٹی ایس کے سات ارکان مارے گئے تھے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی شام میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سیرین آبزرویٹری نے کہا تھا کہ گزشتہ روز کردوں کی زیر قیادت دیر الزور میں سیرین ڈیمو کریٹک فورس (ایس ڈی ایف) اور اس کے ماتحت کام کرنے والے عرب اکثریتی گروپ دیر الزور ملٹری کونسل کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں تھی۔ جب کہ دونوں گروپوں نے مشترکہ طور پر آئی ایس آئی ایس (داعش) کا مقابلہ کیا تھا۔ بریٹین کے واچ ڈاگ گروپ سیرین آبزرویٹری کے مطابق، ہلاک شدگان میں دو شہری، ملٹری کونسل سے متعلق دس اہلکار اور ایس ڈی ایف کے چھ اہلکار شامل تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.