اسلام آباد: پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کے باغ ضلع میں اتوار کو ایک ٹرک گہری کھائی میں گرجانے سے کم از کم نو فوجی ہلاک اور چاردیگر زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق واقعہ ضلع باغ کے علاقے شجاع آباد کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کے وقت ٹرک میں ڈرائیور سمیت کل ملاکر 13 جوان سوار تھے۔ تمام زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی مہم شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Military Operation in Pakistan: فوجی آپریشن میں نو شدت پسند اور ایک فوجی اہلکار ہلاک
یو این آئی