ETV Bharat / international

Two Missing Indians In Kenya کینیا میں دو بھارتی سیاح لاپتہ، نو پولیس اہلکار گرفتار

author img

By

Published : Oct 28, 2022, 7:36 PM IST

کینیا میں دو بھارتی سیاح اور ان کے مقامی ڈرائیور کے لاپتہ ہونے کے دو ماہ بعد اس معاملہ میں نو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ two missing Indians in Kenya

Nine police officers arrested in connection with disappearance of two Indian tourists in Kenya
کینیا میں دو بھارتی سیاحوں کے لاپتہ ہونے کے معاملے میں نو پولیس اہلکار گرفتار

نیروبی: گزشتہ جولائی میں کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں دو بھارتی سیاحوں اور ان کے مقامی ڈرائیور کے لاپتہ ہونے کے معاملہ کو دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ اس معاملہ میں اب نو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہندستانی سیاح ذوالفقار احمد خان اور محمد زید سمیع قدوائی 22 جولائی کی رات کینیا کے ڈرائیور کے ساتھ لاپتہ ہو گئے تھے۔ ممبئی کی ایک ٹی وی کمپنی بالاجی ٹیلی فلمز کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر کام کرنے والے ذوالفقار نے جون میں ملازمت چھوڑنے کے بعد ایک ماہ کے لیے کینیا کا سفر کیا تھا۔ ان کو فیس بک اور انسٹاگرام فیڈ ملک میں ان کے وقت کی تصاویر اور ویڈیوز سے بھری ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kidnapping of Indian Nationals in Kenya ہندوستانی شہریوں کے اغوا کے سلسلے میں حکومت کینیا کے رابطے میں ہیں: باگچی

سمیع کی اہلیہ عنبرین نیروبی میں بھارتی ہائی کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ان کے شوہر اپنے دوست ذوالفقار کے ساتھ سیاحت کے لیے کینیا گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سمیع کا آخری پیغام 22 جولائی کی رات 22 بج کر 45 منٹ پر آیا تھا، جس کے بعد دونوں کا کچھ پتہ نہیں چلا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دو ہندوستانی سیاحوں کا کوئی سراغ نہ ملنے پر ہندوستان میں ان کے دوستوں نے ان کا پتہ لگانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی سے مداخلت کی درخواست کے لئے ایک دستخطی مہم شروع کی ہے جس میں اب تک 10,000 سے زیادہ لوگوں نے دستخط کئے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.