ETV Bharat / international

Bus Accident in POK مقبوضہ کشمیر میں زائرین سے بھری بس کھائی میں گرنے سے نو افراد جاں بحق - پاک مقبوضہ کشمیر میں حادثہ

پاک مقبوضہ کشمیر میں 28 زائرین سے بھری ایک بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث حادثے کی شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق ہوگئے۔

Nine killed as bus carrying pilgrims falls into a ditch in POK
مقبوضہ کشمیر میں زائرین سے بھری بس کھائی میں گرنے سے نو افراد جاں بحق
author img

By

Published : Jun 12, 2023, 6:21 PM IST

مظفر آباد: پاک مقبوضہ کشمیر میں تقریباً 28 زائرین سے بھری ایک بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق اور دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بس مقبوضہ کشمیر کے ضلع سدھنوتی کے ایک دور افتادہ گاؤں نیریاں سے واپس آرہی تھی، جہاں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے متاثرین عرس میں شرکت کے لیے گئے تھے اور ضلع کوٹلی اور میرپور سے ہوتے ہوئے واپس جارہے تھے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کوٹلی ریاض مغل نے بتایا کہ جب یہ بس ضلع کوٹلی اور میرپور کی سرحد پر واقع گاؤں جارائی کے قریب پہنچی تو علاقے سے ناواقف ڈرائیور کی غفلت کے باعث کھائی میں گر گئی۔

انہوں نے کہا کہ سڑک پر ٹائروں کے نشانات بتاتے ہیں کہ تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے پہلے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی تھی، حادثے کے بعد کسی نے مقامی تھانے کو حادثے کی اطلاع دی جس کے بعد کوٹلی اور میرپور دونوں اضلاع سے پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار ریسکیو آپریشن کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ابتدائی طور پر تیار کی گئی فہرست کے مطابق مرنے والوں کی شناخت عمر حیات، عبدالرحمٰن، یاسر، احمد اقبال، لقمان، مقصود، حافظ عمر، عمر، اور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایس ایس پی نے بتایا کہ ڈرائیور کی شناخت رانا قاسم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لاپتہ ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ وہ جائے وقوع سے فرار ہو گیا ہے اور پولیس نے اس کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 320 اور 337 (5) کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) ایک پہاڑی علاقہ ہے۔ اس علاقے میں سڑکوں کی خستہ حالی اور ڈرائیوروں کی لاپرواہی کے باعث اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.