ETV Bharat / international

Attack in Central Mali مالی میں دہشت گردانہ حملے میں نو شہری ہلاک، 61 زخمی

author img

By

Published : Apr 23, 2023, 9:04 PM IST

وسطی مالی میں موپاٹی علاقے کے سیوری ہوائی اڈے کے ایئر بیس پر بم سے حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں نو شہری ہلاک اور 61 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈی آئی آر پی اے نے مزید تفصیلات بتائے بغیر تصدیق کی کہ صورتحال قابو میں ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بماکو: وسطی مالی کے ایک ہوائی اڈے پر مسلح دہشت گرد گروپ (جی اے ٹی) کے کار بم حملے میں کم از کم نو شہری ہلاک اور 61 دیگر زخمی ہوگئے۔موپاٹی صوبے کے کمیونیکیشن یونٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملے میں موپاٹی علاقے میں سیوری ہوائی اڈے کے ایئر بیس 102 کو نشانہ بنایا گیا، جس سے 'اہم مادی نقصان' ہوا۔ موپاٹی ریجن کے گورنر کرنل میجر عباس ڈیمبیلے نے جائے واقع کا دورہ کیا اور زخمیوں کی حالت دریافت کرنے کے لیے سومین ڈولو اسپتال کا دورہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'گورنر کی جانب سے دیگر متاثرین کو امداد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔' اس سے قبل ہفتے کو مسلح افواج کے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز (ڈی آئی آر پی اے) نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ مالی کی مسلح افواج نے سیورے کیمپ اور ہوائی اڈے کے ارد گرد 'ایک پیچیدہ حملے' کو ناکام بنا دیا ہے ۔ڈی آئی آر پی اے نے مزید تفصیلات بتائے بغیر تصدیق کی کہ صورتحال قابو میں ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارود سے بھری تین گاڑیوں کو فوج کے ڈرونز نے تباہ کر دیا۔ مالی 2012 سے سلامتی، سیاسی اور اقتصادی سطح پر ایک گہرے کثیر جہتی بحران میں گھرا ہوا ہے۔ مغربی افریقی ملک شورش، جہادی دراندازی اور بین فرقہ وارانہ تشدد نے ہزاروں افراد کو ہلاک اور ایک بڑی تعداد کو بے گھر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Attack on Peacekeepers in Mali گوٹیریس نے مالی میں امن دستوں پر حملے کی مذمت کی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.