ETV Bharat / international

Brooklyn Subway Shooting: نیو یارک سٹی سب وے شوٹنگ میں مشتبہ شخص گرفتار - Police arrest suspect in New York subway shooting

نیویارک کے شہر بروکلین میں سب وے ٹرین میں فائرنگ Brooklyn Subway Shooting کرنے والے مشتبہ شخص کو نیو یارک سٹی پولیس نے بدھ کی سہ پہر مین ہٹن میں گرفتار کرلیا ہے۔ اس حملے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 10 افراد کو گولی لگی تھی۔

New York City subway shooting suspect arrested
نیو یارک سٹی سب وے شوٹنگ میں مشتبہ شخص گرفتار
author img

By

Published : Apr 14, 2022, 5:06 PM IST

نیویارک کے شہر بروکلین میں سب وے ٹرین میں 10 مسافروں کو گولی مارنے والے مشتبہ شخص کو 30 گھنٹے کی تلاش کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیو یارک سٹی New York City پولیس کمشنر کیچنٹ سیول نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ مشتبہ فرینک رابرٹ جیمز کو بدھ کی سہ پہر مین ہٹن میں پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ 62 سالہ جیمز پر منگل کی صبح میٹرو میں کم از کم 33 بار ہینڈ گن سے فائر کرنے کا الزام ہے۔Brooklyn Subway Shooting

ذرائع کے مطابق حملے میں 23 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 10 کو گولی لگی، حالانکہ کسی کو بھی جان کا خطرہ نہیں ہے۔ ملزم پر دہشت گردی اور بڑے پیمانے پر نقل و حمل کے نظام ک خلاف ورزی اور دیگر پرتشدد حملوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نیو یارک کے مشرقی ضلع کے امریکی اٹارنی برائن پیس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر جرم ثابت ہوا تو اسے عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ حکام نے منگل کی رات جیمز کو مشتبہ شخص کے طور پر شناخت کیا تھا۔ابھی تک حملہ کرنے والے کا کوئی ممکنہ مقصد واضح نہیں ہوسکا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

مشتبہ شخص کی طویل مجرمانہ تاریخ ہے: امریکہ کے نیویارک شہر کے بروکلین سب وے اسٹیشن پر حملے کے ملزم فرینک رابرٹ جیمز کی ماضی میں کئی بار گرفتاری کی طویل تاریخ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Brooklyn Subway Shooting: نیویارک کے میٹرو اسٹیشن پر فائرنگ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پیس نے بتایا کہ "وہ 1990 سے 1998 تک نیویارک میں نو مرتبہ گرفتار ہو چکا ہے۔" ان میں سے، اسے چار مرتبہ مسروقہ ہتھیار رکھنے کے الزام میں، دو مرتبہ مجرمانہ جنسی فعل کے الزام میں اور دو مرتبہ سروسز کی چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اٹارنی نے کہا 62 سالہ جیمز کو قانون اور پولیس کے محکموں میں لوگ اچھی طرح جانتے ہیں۔ وہ اس سے قبل وسکونسن، اوہائیو اور پنسلوانیا میں پکڑا جا چکا ہے۔ اسے 1991، 1992 اور 2007 میں نیو جرسی سے تین مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.