کھٹمنڈو: نیپال کے معروف و مشہور مؤرخ ستیہ موہن جوشی کا انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 103 برس تھی۔ انہیں نیپال شتابدی پرش کے باوقار اعزاز سے نوازا گیا۔ وہ کچھ عرصے سے نمونیا، ڈینگی اور دل سے متعلق مرض میں مبتلا تھے۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر سورج بجراچاریہ کے مطابق جوشی کا انتقال اتوار کی صبح 7:09 بجے ہوا۔ وہ 23 ستمبر سے دل سے متعلق بیماریوں کے لیے زیر علاج تھے۔ ان کی حالت بہتر نہ ہونے پر انہیں 10 اکتوبر کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔Nepal Veteran Historian Dies
بھارت نے نیپالی مورخ ستیہ موہن جوشی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ کھٹمنڈو میں ہندوستانی سفارتخانے نے ٹویٹ کیا کہ بھارت نیپال کے ادبی چراغ ستیہ موہن جوشی کے انتقال پر اپنے گہرے تعزیت کا اظہار کرتا ہے، ان ان کی میراث تحریک کا ذریعہ بنے گی۔
دی کھٹمنڈو پوسٹ کے مطابق، جوشی، جو 1919 میں پٹن، للت پور میں پیدا ہوئے تھے، تین مرتبہ نیپال کا اعلیٰ ادبی اعزاز مدن پرسکار جیت چکے ہیں۔ انھیں شتابدی پروش کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ 60 سے زیادہ کتابوں کے مصنف، جوشی ادب، تاریخ اور ثقافت کے میدان میں اپنے کام کے لیے مشہور ہیں۔