ETV Bharat / international

Nepal PM Visit India نیپال کے وزیر اعظم آج سے بھارت کے چار روزہ دورے پر - بھارت نیپال معاہدہ

نیپال کے وزیر اعظم آج سے 3 جون تک بھارت کے چار روزہ دورے پر ہوں گے۔ دسمبر 2022 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد نیپال کے وزیر اعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ معاملات پر کئی اہم معاہدے ہوسکتے ہیں۔Pushpa Kamal Dahal visit india

نیپال کے وزیر اعظم آج سے بھارت کے چار روزہ دورے پر

author img

By

Published : May 31, 2023, 7:23 AM IST

نئی دہلی: نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل عرف پرچنڈ بدھ کو چار روزہ سرکاری دورے پر بھارت آنے والے ہیں۔ وزارت خارجہ نے اس کی اطلاع دی ہے۔ پشپ کمل دہل آج سے 3 جون تک بھارت کے 4 روزہ دورے پر ہوں گے۔ پرچنڈ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آئے گا۔ نیپال کے وزیر اعظم کے دورہ بھارت کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ڈریگن کی ڈپلومیسی سمیت کئی معاہدوں پر مہر لگ سکتی ہے۔ نیپال کے وزیر اعظم پرچنڈ پی ایم مودی کی دعوت پر آج سے بھارت کے دورے پر ہوں گے۔ دسمبر 2022 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد نیپال کے وزیر اعظم کا یہ پہلا دو طرفہ غیر ملکی دورہ ہوگا۔ وزارت خارجہ کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ساتھ ہو گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ نیپالی وزیر اعظم پرچنڈ کا دورہ بھارت پہلے بھی تین بار ملتوی ہو چکا ہے۔ جانکاری کے مطابق پرچنڈ نے اس دورے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار میں اس یقین کے ساتھ بھارت کا دورہ کر رہا ہوں کہ ایک نئی تاریخ رقم ہوگی۔ نیپال اور بھارت دونوں کے لیے یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:۔ Nepal, India sign 6 MoUs: مودی نے نیپال کے دورے پرچھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

پرچنڈ کا دورہ بھارت بہت اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ دراصل اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ان میں سے ایک ڈیجیٹل ادائیگیوں کا معاہدہ بھی ہو گا، جس کے ذریعے ای-والیٹس کا استعمال کرتے ہوئے سرحد پار ادائیگیاں کی جا سکیں گی۔ اس کے علاوہ درچولا اضلاع اور کنچن پور میں مہاکالی ندی پر پلوں کی تعمیر پر بھی معاہدہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.