ETV Bharat / international

NATO Meeting ناٹو کے وزرائے دفاع کا اجلاس اگلے ماہ برسلز میں - بیلجیم میں ناٹو کا اجلاس

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ناٹو کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع اتحاد کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ کی صدارت میں میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ یہ میٹنگ 15 سے 16 جون تک ہوگی۔ NATO Meeting in Brussels

ناٹو کے وزرائے دفاع کا اجلاس اگلے ماہ برسلز میں

author img

By

Published : May 12, 2023, 11:29 AM IST

برسلز: شمالی بحر اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع اتحاد کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ کی صدارت میں 15 سے 16 جون تک بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں میٹنگ کریں گے۔ ناٹو کے پریس آفس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ناٹو نے ایک بیان میں کہا ’’نارتھ اٹلانٹک کونسل (این اے سی) کا وزرائے دفاع کی سطح پر میٹنگ 15 سے 16 جون 2023 کو برسلز میں ناٹو ہیڈ کوارٹر میں ہوگی۔ میٹنگ کی صدارت ناٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ کے شیڈول کا ابھی تک خلاصہ نہیں کیا گیا ہے اور اس بارے ’’میٹنگ کے قریب‘‘ بتادیا جائے گا۔

ناٹو کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین راب باؤر نے بدھ کو کہا کہ ناٹو کے دفاعی سربراہان نے اتحاد کے رکن ممالک کی منصوبہ بندی کے ساتھ ناٹو فوجی منصوبہ بندی کے انضمام کو مضبوط بنانے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ پچھلے ماہ فن لینڈ کی شمولیت سے نیٹو کے فوجی اتحادی ممالک کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ نیٹو کے آرٹیکل 5 کی رو سے ایک اتحادی پر حملہ سب پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔ وہیں اپریل کے ماہ میں نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے یوکرین کے کیف کا اچانک دورہ کیا، جو گزشتہ سال روس کے مکمل حملے کے بعد یوکرین کا پہلا دورہ تھا۔ ذرائع کے مطابق اسٹولٹن برگ نے یوکرین کے دارالحکومت میں ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے روسی افواج کے خلاف اپنے ملک کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: NATO Chief Visits To Ukraine روسی حملے کے بعد نیٹو سربراہ نے پہلی مرتبہ یوکرین کا دورہ کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.