کاراکاس: وینزویلا کے شمالی صوبے اراگوا میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 52 دیگر لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے اتوار کو ٹیلی ویژن پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ’’صدر نکولس مادورو اسے ایک آفت زدہ علاقہ قرار دینے جا رہے ہیں اور انہوں نے تین دن کے سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔ landslide in Venezuela
بیان کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ شدید بارش کے باعث ہوئی۔ بارش کی وجہ سے دارالحکومت کاراکاس سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر لاس تیجیریاس کے قریب کئی ندیوں میں طغیابی ہے۔ نائب صدر روڈریگیز نے اتوار کو متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے بولیورین نیشنل آرمڈ فورسز کو بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Landslide in Colombia 14 kills: کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 14 افراد ہلاک
انہوں نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی اور تباہ شدہ کاروباروں کو مدد فراہم کی جائے گی۔ داخلی تعلقات، انصاف اور امن کے وزیرریمگیوسیبیلوس نے کہا کہ سیکورٹی اور رسک مینجمنٹ ایجنسیوں کے 1,000 سے زیادہ اہلکار ہنگامی صورتحال پر کام کر رہے ہیں۔
یو این آئی