ETV Bharat / international

دارفور کے ایک علاقے میں پیرا ملٹری فورسز کے حملے میں سینکڑوں افراد ہلاک - سوڈان میں اپریل کے وسط سے کھلی جنگ جاری

سوڈان میں فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح برہان اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر جنرل محمد ہمدان دگالو کے درمیان اپریل کے وسط سے کھلی جنگ جاری ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

More than 800 Sudanese reportedly killed

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2023, 10:57 AM IST

دارفور: پیرا ملٹری فورس اور ان کی اتحادی عرب ملیشیا کے جنگجو کے حملے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سوڈان کے جنگ زدہ علاقے دارفور کے ایک قصبے میں پیرا ملٹری فورسز داخل ہوگئے ہیں۔ پیرا ملٹری فورسز کے مبینہ طور پر کئی دنوں کے حملے میں 800 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈاکٹرز اور اقوام متحدہ نے کہا کہ اس ماہ کے شروع میں مغربی دارفور صوبے میں اردماتا پر حملہ دارفور میں ہونے والے مظالم کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ تھا۔ سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسزکے درمیان مہینوں سے جنگ جاری ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سوڈان اپریل کے وسط سے افراتفری اور جنگ کی لپیٹ میں ہے، جب فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح برہان اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر جنرل محمد ہمدان دگالو کے درمیان کھلی جنگ چھڑ گئی۔ یہ جنگ 18 ماہ بعد دونوں جرنیلوں کی جانب سے ایک فوجی بغاوت میں عبوری حکومت کو ہٹادینے کے بعد شروع ہوئی تھی۔

حالیہ ہفتوں میں آر ایس ایف نے دارفور میں پیش قدمی کرتے ہوئے وسیع و عریض خطے کے تمام شہروں اور قصبوں کو اپنے قبضے میں لے لیا، حالانکہ دونوں فریقین نے سعودی عرب میں گزشتہ ماہ کے آخر میں مذاکرات کیے تھے۔ امریکہ اور سعودی عرب کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور جنگ بندی قائم کرنے میں ناکام رہا۔ مغربی دارفور میں سوڈانی ڈاکٹرز یونین کے سربراہ صلاح ٹور نے کہا کہ آر ایس ایف کا اردماتا میں کئی دنوں تک حملہ جاری رہا۔ آر ایس ایف نے 4 نومبر کو وہاں کے فوجیوں کے ساتھ ایک مختصر لڑائی کے بعد قصبے میں ایک فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: سوڈان جنگ میں چھ ماہ کے دوران نو ہزار سے زائد افراد ہلاک: اقوام متحدہ

فوج اور آر ایس ایف کے ترجمانوں نے تبصرہ کرنے کے لیے فون کالز کا جواب نہیں دیا۔ ٹور نے کہا کہ فوجی اڈے پر قبضہ کرنے کے بعد آر ایس ایف اور ان کی اتحادی عرب ملیشیاؤں نے قصبے میں گھمسان کا حملہ کیا، غیر عربوں کو ان کے گھروں کے اندر ہلاک کیا اور بے گھر ہونے والے لوگوں کی رہائش گاہوں کو نذر آتش کردیا، قصبے پر پرتشدد حملہ کیا گیا۔

ایک وکالت گروپ دارفور بار ایسوسی ایشن نے آر ایس ایف کے جنگجوؤں پر اردامتا میں " نہتے شہریوں کے خلاف ہر قسم کی سنگین خلاف ورزیوں" کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس گروپ نے 6 نومبر کو ہونے والے ایک حملے کا حوالہ دیا جس کے دوران ایک قبائلی رہنما اور اس کے خاندان سمیت 50 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.