ETV Bharat / international

South Korea Forest Fire Incident جنوبی کوریا کے جنگل میں آگ لگنے سے سو سے زائد گھر خاکستر

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 11:28 AM IST

جنوبی کوریا کے جنگل میں آگ نے تباہی مچا دی ہے۔ جنگل میں آگ لگنے سے سینکڑوں مکان خاکستر ہو گئے ہیں۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے یہ جنگلاتی آگ مزید پھیل رہی ہے۔ fierce fire in forests of south korea

جنوبی کوریا کے جنگل میں آگ لگنے سے سو سے زائد گھر خاک

سول: جنوبی کوریا کے ساحلی شہر گنگن میں چلنے والی تیز ہواؤں سے لگنے والی آگ میں تقریبا سو سے زائد گھر جل کر خاکستر ہو گئے اور سینکڑوں لوگوں اور سیاحوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا ہے۔ یون ہاپ اخبار ایجنسی کے ذریعے منگل کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوریا موسمیاتی انتظامی (کے ایم اے) کی یہاں تیز ہواؤں کا اثر اور موسم خشک رہنے کی تنبیہ دینے کے بعد، گنگن کے نانگوک ڈونگ ضلع میں پہاڑ پر واقع جنگل میں آگ لگ گئی۔ سول سے 168 کلومیٹر مشرق میں گینگون صوبہ کہ دوسرے مشرقی ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چل رہی ہے۔ فائر افسران کے مطابق تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے رہائشی علاقوں میں پھیل رہی رہی ہے جس کی وجہ اب تک تقریبا سو گھر جل چکے ہیں۔ حالانکہ آگ لگنے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Chile Forest Fire Incident چلی کے جنگلات میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک

آگ سے متاثرہ علاقوں سے 300 سے زائد مکینوں کو نکال لیا گیا ہے۔ داخلی سلامتی کی وزارت نے کہا کہ آگ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر کی حکومت نے آگ متاثرہ ضلع کے رہائشیوں اور سیاحوں کو ڈیزاسٹر وارننگ پیغامات بھیج کر کمیونٹی سروسمراکز یا گنگنونگ آئس ایرینا میں جانے کے لئے کہا گیا۔ فائر آفیسر نے آگ بجھانے کے لئے تین سو سے زیادہ فائر انجن، چھ ہیلی کاپٹروں اور دو سو فائر فائٹنگ ٹرک کو تعینات کیا ہے۔ فائر آفیسر نے کہا کہ 'جلد سے جلد آگ پر قابوں پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.