ETV Bharat / international

Shinzo Abe State Funeral شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے مودی آج ٹوکیو جائیں گے - پی ایم مودی کا ٹوکیو دورہ

پی ایم مودی جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی سرکاری آخری رسومات میں شرکت کے لیے آج ٹوکیو روانہ ہوں گے۔ Shinzo Abe State Funeral

شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے مودی آج ٹوکیو جائیں گے

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 5:26 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی سرکاری آخری رسومات میں شرکت کے لیے آج شام دیر گئے ٹوکیو روانہ ہوں گے۔ خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے وزیر اعظم کے دورے کے بارے میں آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ تقریباً 12 سے 16 گھنٹے کے اس دورے کے دوران مسٹر مودی بدھو کان میں اور مسٹر آبے کے سرکاری آخری رسومات پروگرام میں شامل ہوں گے اوراس کے بعد اکاساکا پیلس میں ملاقات کے لیے جائیں گے۔

آبے کی آخری رسومات میں سو سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے، جن میں 20 سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت یا حکومت کے سربراہ ہوں گے۔ امریکی نائب صدر کملا ہیرس بھی وہاں ہوں گی۔ کواترا نے کہا کہ مسٹر آبے کی ہندوستان سے دوستی کو اقتصادی تعلقات سے آگے جاکر عالمی مجموعی اسٹریٹجک تعلقات تک لانے میں تعاون کے پیش نظر ہندوستان نے مسٹر آبے کی موت پر 9 جولائی کو قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم مسٹر مودی کے ساتھ بھی ان کے قریبی ذاتی تعلقات تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Shinzo Abe: شنزو آبے جاپان کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم تھے

خارجہ سکریٹری نے کہا کہ اس دورے کے دوران مودی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور محترمہ آبے سے ملاقات کرکےانہیں ہندوستان کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے اورمسٹر کشیدا کے ساتھ ایک مختصر دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ اس میٹنگ میں ہندوستان اور جاپان کے تعلقات اور باہمی تعاون کے پروگراموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں مسٹر کواترا نے کہا کہ جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات کے علاوہ مسٹر مودی کی جاپان میں کوئی دوسری دو طرفہ ملاقات طے نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.