ETV Bharat / international

Meta to Restore Donald Trump Account میٹا ٹرمپ کا فیس بک، انسٹاگرام اکاؤنٹس بحال کرے گا

author img

By

Published : Jan 26, 2023, 11:49 AM IST

ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسال سے معطل فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس میٹا کچھ دنوں میں بحال کرنے جا رہا ہے، اس سے قبل ٹویٹر اکاؤنٹ بھی ٹرمپ کا بند تھا، جسے ایلن مسک نے دوبارہ بحال کردیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سان فرانسسکو: امریکی کمپنی میٹا نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسال سے معطل فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس آنے والے ہفتوں میں بحال کردے گی۔ میٹا کے عالمی امور کے نائب صدر نک کلیگ نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا، "اگر ٹرمپ پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والا مزید مواد پوسٹ کرتے ہیں، تو مواد کو ہٹادیاجائے گا اورخلاف ورزی کی سنجیدگی کی بنیاد پر ایک ماہ سے دوسال کے لئے معطل کردیاجائے گا۔ میٹا نے اس ماہ اپ ڈیٹ کردہ ضوابط جاری کیے ہیں جو عوامی شخصیات پر لاگو ہوتے ہیں۔ فیس بک نے 7 جنوری 2021 کو ٹرمپ کو معطل کر دیا جب انہوں نے مظاہرین کی طرف سے یوایس کیپٹل پر دھاوا بولنے کے بعد نومبر 2020 کے انتخاب کے بارے میں مواد پوسٹ کرنا جاری رکھا۔

میٹا کے اوور سائیٹ بورڈ نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا، "میٹا کا آج کا فیصلہ سوشل میڈیا پر سیاست دانوں کی جانب سے پوسٹ کیے جانے والے نقصان دہ مواد کو کنٹرول کرنے کے بہترین طریقہ پر بحث کے لیے اہم ہے۔' ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا، 'ایسا دوبارہ کسی موجودہ صدر یا کسی اور کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے، جو سزا کا مستحق نہ ہو۔' ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ حال ہی میں ایلون مسک کے کمپنی سنبھالنے کے بعد بحال کیا گیاہے۔

گزشتہ برس نومبر میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کو دوبارہ بحال ہو گیا تھا۔ ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹویٹ کیا کہ سابق صدر ڈونلاڈ ٹرمپ 22 ماہ بعد ٹویٹر پر واپس آگئے ہیں۔ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلیو ٹک کے ساتھ بحال کر دیا گیا ہے۔ چند روز قبل مسک نے ٹویٹر پر ایک سروے کے ذریعے لوگوں سے پوچھا کہ کیا سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کیا جا سکتا ہے۔ سروے میں زیادہ تر لوگوں کا جواب 'ہاں' میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Donald Trump Twitter Account Restored ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال کرنے سے فالوورز میں تیزی سے اضافہ

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.