ETV Bharat / international

Turkish General Election ترکیہ کے انتخابات سے متعلق عالمی میڈیا پر وسیع کوریج - پارلیمانی انتخابات

شامی حکومت سے قریب سمجھے جانے والے مشہور اخبار وطن نے ترکیہ میں صدر اور 28 ویں مدت کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے اپنی خبروں میں ووٹنگ میں بڑے پیمانے پر ٹرن آؤٹ کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 16, 2023, 8:27 PM IST

انقرہ: ترکیہ میں اتوار کو ہونے والے صدر اور 28 ویں مدت کے پارلیمانی انتخابات کو عالمی پریس میں وسیع پیمانے پر کوریج دی گئی ہے۔شہ سرخیوں کے ساتھ ترکیہ کےانتخابات کے بارے میں یورپ کے کئی نشریاتی اداروں اور اخبارات نے ٹرن آؤٹ کی شرح 85 فیصد سےزہاد ہونے سے آگاہ کیا ہے اور بیلٹ باکس میں ترک ووٹرز کی دلچسپی کی طرف توجہ بھی مبذول کروائی ہے۔ ترکیہ کے میڈیا کے مطابق برطانوی اخبار دی گارجین کے صفحہ اول پر انتخابات کے زیادہ ٹرن آؤٹ کے ساتھ منعقد ہونے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انتخابات جو کہ زیادہ ٹرن آؤٹ کے ساتھ ہوئے ہیں دوسرے راؤنڈ میں بھی جا رہیں گے۔ اخبار نے اپنے چوتھے اور پانچویں صفحات کو ترکی کے انتخابات کے لیے وقف کیا ہے۔

دی انڈیپنڈنٹ اخبار، فرانسیسی چینل فرانس 24، جرمنی میں اخبارات بِلڈ اینڈ ویلٹ اور آسٹریا کے پبلک براڈکاسٹر او آر ایف نے ترکیہ میں انتخابات کے بارے میں اپنی خبریں "ترکیہ انتخابات کے دوسرے راونڈ میں " کے عنوان کے ساتھ شئیر کی ہیں۔بلغاریہ کے نیشنل ٹیلی ویژن (بی این ٹی) کی خبروں میں، "ترکیہ میں ہونے والے انتخابات میں (صدر رجب طیب)، ایردوان اور ان کے حریف، ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے رہنما، کمال کلیچ دار اولو دوسرے راؤنڈ میں مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ان میں سے پہلے راؤنڈ میں صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے ضروری 51 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر پائے ہیں ۔

سپین میں، ایل منڈو اور لا وینگارڈیا اخبارات نے انتخابات دوسرے راؤنڈ میں جانے سے آگاہ کیا ہے۔ لا رزوناخبار کے مطابق رائے شماری کے مطابق، ترکی میں صدارتی انتخابات میں سخت مقابلہ، ایردوان کی پارٹی نے پارلیمنٹ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔اطالوی ANSA ایجنسی نے بھی "ترکیہ دوسرے راؤنڈ میں "۔ اایردوان 51 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکے " کی سرخی کے ساتھ ترکیہ کے انتخابات کے نتائج کو پیش کیا ہے۔بیلجیم کے فرانسیسی زبان کے ہائی سرکولیشن اخبار لی سوئر نے "ترکیہ میں صدارتی انتخابات دوسرے راونڈ کی طرف" کی سرخی استعمال کی ہے۔یونان کے Ta Nea اخبار نے اس بات پر زور دیا کہ دوسرا راونڈ نتیجے کا تعین کرے گا۔

اسٹونین پبلک براڈکاسٹنگ (ERR) ادارے نے بھی اس بات پر زور دیا کہ انتخابات کا نتیجہ دوسرے راونڈ میں متوقع اور ٹرن آؤٹ تقریباً 90 فیصد رہا کی خبر پیش کی ہے۔پولش نیوز ایجنسی PAP نے انتخابی نتائج کے ساتھ ساتھ ایردوان اور کمال کلیچ دارا اولو کی تقاریر اپنے قارئین کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ امریکہ کے معروف اخبارات اور خبر رساں اداروں نے بھی ترکیہ میں ہونے والے انتخابات کو شہ سرخیوں سے پیش کیا ہے۔ روسی اخبار Vzglayd نے لکھا ہے کہ روس نے ان انتخابات کی بہت قریب سے جائزہ لیا ہے۔ Rossiyskaya Gazeta نے 100 فیصد گنتی کے بعدایردوان کو 49.35 فیصد ووٹ ملے ہیں " کے عنوان کے ساتھ اپنی خبر میں اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ انتخابات دوسرے مرحلے میں ہیں۔

شامی حکومت سے قریب سمجھے جانے والے مشہور اخبار وطن نے ترکیہ میں صدر اور 28 ویں مدت کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے اپنی خبروں میں ووٹنگ میں بڑے پیمانے پر ٹرن آؤٹ کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔بغداد ٹوڈے کی ویب سائٹ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ "ترکیہ میں پہلی بار دوسرے راونڈ کے انتخابات ہوں گے۔فلسطینی پریس نے بھی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں میں نتیجہ خیز ہونے سے آگاہ کیا ہے۔ اسرائیل کے Haaretz اخبار نےلکھا ہے کہ ایردوان پہلے راؤنڈ میں قطعی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور ترکیہ میں دوسرے مرحلے کے انتخابات منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Turkiye Presidential Election اردوان پچاس فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام، دوسرے مرحلے کی پولنگ کا امکان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.