ینگون: مشرقی ایشیائی ملک میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل نے چار جنوبی علاقوں کے 37 شہروں اور چار ریاستوں میں مارشل لاء کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کی رات کونسل کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق، 37 شہر ساگینگ ریجن سے، 11 چِن ریاست سے، سات میگ وے اور باگو ریجن سے پانچ پانچ، کیاہ ریاست سے چار، تنینتھائی ریجن اور کائین اور مون ریاست سے بالترتیب دو دو ہیں۔ کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ کونسل نے متعلقہ فوجی کمانڈ کے کمانڈروں کو سیکیورٹی، قانون کی حکمرانی اور امن برقرار رکھنے کے لیےانتظامی اور عدالتی اختیارات دیے۔ یہ قدم ملک کی جانب سے ہنگامی حالت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔
واضح رہے یکم فروری 2023 کو میانمار میں میں کئی عہدیداروں اور حکمران جماعت کے ایگزیکٹوز، خاص طور پر سابق وزیر خارجہ آنگ سان سوچی کو 6 ماہ کے لیے نظر بند کرنے کے بعد ہنگامی حالات میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب امریکہ نے اس فیصلے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اس موضوع پر ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ میانمار کی فوجی حکومت کے ہنگامی حالت میں توسیع کے فیصلے کی شدید مخالفت کرتا ہے، فوج کی ناجائز حکمرانی سے ملک کو پہنچنے والے مصائب میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ پرائس نے کہا کہ وہ یکم فروری کی بغاوت کی تیسری برسی پر میانمار کے عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Emergency in Myanmar میانمار میں ہنگامی حالات کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع
یو این آئی