ETV Bharat / international

Peru protest پیرو میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں سترہ مظاہرین ہلاک

پیرو میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 17 مظاہرین ہلاک ہو گئے ہیں۔ قبل از وقت انتخابات اور جیل میں بند سابق صدر پیڈرو کسٹیلو کی رہائی کے مطالبے کے لیے مظاہرے ہو رہے ہیں۔ Anti Government Protests In Peru

پیرو میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں سترہ مظاہرین ہلاک

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 1:47 PM IST

میکسیکو سٹی: پیرو کے پونو علاقے کے جولیاکا ہوائی اڈے پر مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں کم از کم 17 حکومت مخالف مظاہرین ہلاک ہو گئے۔ پیرو کے وزیر اعظم البرٹو اوٹارولا نے ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے کو ایک منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے پیر کے روز پراسیکیوٹر کے دفتر سے بغاوت کے منصوبہ سازوں کا سراغ لگانے اور انہیں سزا دینے کے لئے کہا۔ وزیر اعظم نے سرکاری سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے ایک خطاب میں کہا، "آج، 9,000 سے زیادہ لوگ ہوائی اڈے کے قریب جمع ہوئے، جن میں سے 2,000 نے پولیس اور ہوائی اڈے کی عمارتوں پر بے رحمانہ حملوں میں حصہ لیا۔" clashes between protesters security forces in Peru

انہوں نے کہا، 'حملے میں بہت سے ہلاکتیں ہوئی ہیں، جس پر ہم تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ جن لوگوں نے بغاوت کی منصوبہ بندی کی تھی وہ ان اموات کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔" غورطلب ہے کہ مظاہرین صدر ڈینا بولوارٹے کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دریں اثناء پیر کو مظاہرین نے ہوائی اڈے پر حملہ کر دیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو نابالغ بھی شامل ہیں۔ بولوارٹے نے 7 دسمبر 2022 کو پیرو کے اس وقت کے صدر پیڈرو کاسٹیلو کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد گرفتار کر لیاتھا۔ اس کے بعد وہ صدر کے عہدے پر قابض ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Peru Political Crisis امریکہ نے مظاہروں کو روکنے کے لیے فوج کی تعیناتی کا حکم دیا، کاسٹیلو

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.