کوالالمپور: ملیشیا کی سیلانگور ریاست میں جمعہ کو لینڈ سلائیڈنگ میں 13 افراد ہلاک اور متعدد افراد ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں بحفاظت نکالنے کے لئے بچاؤ اور امدادی ٹیمیں جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔ اس دوران 37 افراد کو بچا لیا گیا۔ ملیشیا کی قومی خبر رساں ایجنسی برناما کے مطابق مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی دیر رات تقریباً دوبجے لینڈ سلائیڈنگ میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک اور متعدد افراد پھنس گئے۔ Many People Died in Malaysia Landslide
مقامی میڈیا نے محکمہ کے سربراہ نورازم خامس کے حوالے سے بتایا کہ علاقے میں ایک مشہور کیمپنگ سائٹ پرلینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ مقامی وقت کے مطابق 2:24 پر واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر فائٹرز نے تقریباً 3:00 بجے جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع کیا۔ نورازم نے کہا کہ 37 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور باقی کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اب بھی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کم از کم 12 ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہیں۔ اس سے قبل اندازہ لگایا گیا تھا کہ 100 کے قریب افراد ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Landslide in Afghanistan افغانستان میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک شخص ہلاک
یو این آئی