ETV Bharat / international

Avalanche in Nepal نیپال میں برفانی تودے کی زد میں آنے سے تین افراد ہلاک - نیپال کی خبر

نیپال میں برفانی تودہ کی زد میں آنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ضلع جملا کے تقریبا 15 لوگ کیٹرپلر فنگس یارساگمبا کی تلاش میں موگو گئے ہوئے تھے تبھی یہ حادثہ پیش آیا جس میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ Avalanche in Mugu district of Nepal

نیپال میں برفانی تودہ کی زد میں آنے سے تین افراد ہلاک

author img

By

Published : May 7, 2023, 1:23 PM IST

کھٹمنڈو: شمال مغربی نیپال کے موگو ضلع میں برفانی تودہ کی زد میں آنے سے تین افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک مقامی اہلکار نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ضلع جملا سے کل 15 لوگ کیٹرپلر فنگس یارساگمبا کی تلاش میں موگو گئے تھے، لیکن وہ ہفتے کے روز برفانی تودے کی زد میں آ گئے۔ پتراسی دیہی میونسپلٹی کے صدر پورنا سنگھ بوہورا نے بتایا کہ یارسا گمبا چننے والے تمام 15 افراد برفانی تودے میں دب گئے۔ جس میں 12 زخمی اور 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کا مقامی صحت مرکز میں علاج جاری ہے۔ موگو کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر موہن بہادر تھاپا نے بتایا کہ حفاظتی عملے کی ایک ٹیم کو ریسکیو آپریشن کے لیے بھیجا گیا تھا، لیکن برف باری نے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مقام ضلع ہیڈ کوارٹر سے دو دن کی پیدل مسافت پر ہے۔ ہماری ریسکیو ٹیم ابھی تک وہاں نہیں پہنچی ہے۔ 2 مئی کو مغربی نیپال کے دارچولا ضلع میں برفانی تودہ گرنے سے پانچ یارساگمبا چننے والے ہلاک ہو گئے تھے۔ جس میں ایک خاتون اور چار مرد شامل تھے۔ نیپال سے موصولہ اطلاع کے مطابق دارچولا ضلع کے ویاس دیہی میونسپلٹی- اے بولن میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ 12 کے قریب لوگ اس کی لپیٹ میں آگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Avalanche in Sikkim سکم کے ناتھولا علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے 6 سیاح ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.