ٹوکیو: مغربی جاپانی شہر کوبے میں اتوار کی علی الصبح ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ چار افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کیوڈو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فائر ڈیپارٹمنٹ کو مقامی وقت کے مطابق 01:35 پر کوبی کے ہیوگو وارڈ میں ایک اپارٹمنٹ کی پہلی منزل پر آگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔ رپورٹ میں پولیس اور دیگر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ واقعے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چار دیگر بے ہوش پائے گئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 300 مربع میٹر عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کا مجموعی طور پر 60 مربع میٹرحصہ جل گیا۔ فائر بریگیڈ نے تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
حکام نے بتایا کہ اپارٹمنٹ میں تقریباً 30 کمرے ہیں۔ مقامی رہائشیوں اور دیگر ذرائع کے مطابق اپارٹمنٹس میں رہنے والے زیادہ تر افراد پنشنرز اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہیں۔ ساتھ ہی اس میں کچھ لوگ اکیلے تھے اور سرکاری فلاحی اسکیموں پر انحصار کرتے تھے۔ کیوڈو نیوز کے مطابق 300 مربع میٹر عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کا مجموعی طور پر 60 مربع میٹر کا حصہ جل گیا۔ چار افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن کی عمریں 40 سے 70 کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Osaka building fire: جاپان میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک
یو این آئی