ETV Bharat / international

Ian Death Toll Rises In Florida فلوریڈا میں سمندری طوفان ایان سے ہلاکتوں کی تعداد 40 سے تجاوز - فلوریڈا میں سمندری طوفان سے 40 سے زائد موت

فلوریڈا کے ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر کیون گتھری نے جمعہ کو کہا کہ ریاست نے سمندری طوفان ایان سے ایک ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور 20 غیر مصدقہ اموات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔Ian Death Toll Rises In Florida

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 1, 2022, 9:28 PM IST

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ایان سے کم از کم 45 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع امریکی میڈیا کی رپورٹ میں دی گئی۔ سمندری طوفان ایان بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فلوریڈا میں تباہی مچانے کے بعد جمعہ کو امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے ٹکرایا۔Ian Death Toll Rises In Florida

فلوریڈا کے ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر کیون گتھری نے جمعہ کو کہا کہ ریاست نے سمندری طوفان ایان سے ایک ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور 20 غیر مصدقہ اموات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، سی این این نے جمعہ کو حکام کے حوالے سے اطلاع دی کہ فلوریڈا میں کم از کم 45 اموات کا تعلق ایان سے ہونے کا شبہ ہے۔ جن میں لی کاؤنٹی میں 16، شارلٹ کاؤنٹی میں 12، کولیئر کاؤنٹی میں آٹھ، والیسیا کاؤنٹی میں چار اور پولک کاؤنٹی میں ایک موت شامل ہے۔

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے کہا کہ طوفان نے ریاست میں 1.9 ملین افراد کو بجلی سے محروم کر دیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو جنوبی کیرولائنا میں 2 لاکھ سے زائد اور شمالی کیرولائنا میں 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد بجلی کی کٹوتی کی اطلاع ملی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جنوبی کیرولائنا میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندری طوفان ایان فلوریڈا کی تاریخ کا سب سے مہلک سمندری طوفان ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hurricane Ian ایان فلوریڈا کی تاریخ کا سب سے خطرناک طوفان، بائیڈن

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.