ETV Bharat / international

Liz Truss Fired FM Kwarteng لز ٹرس کو قانون سازوں کی مخالفت کا سامنا

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 10:39 AM IST

برطانیہ کی وزیر اعظم لز ٹرس کے ذریعہ وزیر خزانہ کواسی کوارٹینگ کی برطرفی اور ایک بڑی اقتصادی پالیسی پر دوسرے یو ٹرن کے بعد انہیں اپنی ہی کنزرویٹو پارٹی کے قانون سازوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔ Liz Truss fires Finance Minister Kwarteng

لز ٹرس کو قانون سازوں کی مخالفت کا سامنا

لندن: برطانیہ کی وزیر اعظم لز ٹرس کے ذریعہ وزیر خزانہ کواسی کوارٹینگ کی برطرفی اور ایک بڑی اقتصادی پالیسی پر دوسرے یو ٹرن کے بعد انہیں اپنی ہی کنزرویٹو پارٹی کے قانون سازوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔ رشی سنک کے حامیوں کا کہنا ہے کہ عدم اطمینان بہت زیادہ ہے۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی کسی اور وزیر اعظم کے لیے جگہ بنانے جیسا کچھ نہیں ہے۔ Liz Truss faces opposition

ایک سابق وزیر نے بی بی سی کو بتایا، ہم اس طرح غیر معینہ مدت تک نہیں چل سکتے‘‘۔ تاہم، بورس جانسن کے بہت سے حامی بھارتی نژاد سنک کو اقتدار سنبھالنے سے روکنے کے لیے کچھ بھی کریں گے۔ ایک دیگر ایم پی ٹوری نے کہا کہ پارٹی وزیر اعظم کی ڈاؤننگ اسٹریٹ نیوز کانفرنس کے بعد پارٹی مایوسی کا شکارہے۔ ٹرس کے حامی کرسٹوفر چوپ نے کہا کہ یہ تو وقت بتائے گا کہ یہ ان کے لیے کافی ہوگا۔ لیکن انہیں ہٹانے کی سازش کرنے والے 'ہائینا' ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ممکنہ طور پر کسی اور وزیر اعظم کو استعفیٰ دینے پر مجبور نہیں کر سکتے، ہمیں صرف پرسکون ہو کر وزیر اعظم کو اپنی حمایت دینے کی کوشش کرنی ہے۔

برطانیہ کی وزیر اعظم لز ٹرس نے جمعہ کے روز وزیر خزانہ کواسی کوارٹینگ کو برطرف کر دیا اور کارپوریشن ٹیکس میں 19 سے 25 فیصد کے منصوبہ بند اضافے کو رد کرنے کے لئے ایک اہم پالیسی کو تبدیل کر دیا۔ رواں ماہ کے شروع میں انکم ٹیکس کی اعلیٰ شرح کو ختم کرنے کے اپنے منصوبے کومنسوخ کرنے کے بعد یہ بیان ان کا منی بجٹ پر دوسرا یوٹرن ہے۔

کول ویل کے کنزرویٹو ایم پی اینڈریو برجن نے کہا کہ ان کے خیال میں اگلے چند ہفتے محترمہ ٹرس کے لیے چیلنجنگ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں کافی عدم اطمینان ہے۔ ایک اوررکن پارلیمنٹ نے محترمہ ٹرس کی پریس کانفرنس کو ایک "بڑی تباہی" قرار دیا اور کہا کہ انہیں استعفیٰ دینا ہوگا، بدترصورتحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Liz Truss Cabinet Reshuffle لز ٹرس نے کیا کابینہ میں ردوبدل

لبرل ڈیموکریٹس اور ایس این پی نے عام انتخابات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ شیڈو چانسلر ریچل ریوز نے کہا کہ لیبر کی قیادت میں ایک نئی حکومت اس ملک کی ضرورت ہے۔ ٹرس نے زوردے کر کہا کہ وہ معیشت کو آگے بڑھانے کے لئے اپنے 'مشن' کے لیے بطور وزیر اعظم برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ملک کو بلند ترقی دینے کا جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ انہوں نے 2024 تک عام انتخابات کو مسترد کر دیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.