اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں طورخم سرحدی علاقے میں بڑے پیمانے پر پہاڑ سے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک، متعدد زخمی اور 20 سے زائد گاڑیاں دب گئیں۔ پہاڑ سے تودہ منگل کی صبح تقریباً 3:50 بجے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مرکزی سڑک پر پیش آیا جو جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارت کا ایک اہم سرحدی گزرگاہ سمجھا جاتا ہے۔ اس تباہی میں 20 سے زائد ٹرک دب گئے جو سرحد کراس کرنے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ حکام نے بتایا کہ رات بھر تیز بارش کا طوفان لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتا ہے۔
صوبے میں ریسکیو 1122 سروس کے ترجمان بلال فیضی نے الجزیرہ کو بتایا کہ علاقے میں بارش اور گرج چمک کے بعد لینڈ سلائیڈنگ صبح سے پہلے ہوئی۔فیضی نے کہا کہ حکام نے لینڈ سلائیڈنگ کے نیچے پھنسے لوگوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملبے تلے بڑے ٹرکوں سمیت 20 سے زائد گاڑیاں دبی ہوسکتی ہیں۔ الجزیرہ نے فیضی کے حوالے سے بتایا کہ یہ کوئی چھوٹا تودہ نہیں ہے جسے جلدی صاف کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے یہاں ملبے کو ہٹانے کے لیے 60 سے زیادہ لوگ کام کر رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے ایک پورا پہاڑ گر گیا ہو۔ قبل ازیں ایک بیان میں، ریسکیو 1122 نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی کیونکہ ٹرک ڈرائیورز چولہے پر سحری تیار کر رہے تھے، تاہم اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: