ETV Bharat / international

Landslide in Ecuador ایکواڈور میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ - ایکواڈور لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی تعداد

ایکواڈور کے چمبورازو صوبے کے الاؤسی قصبے میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 26 مارچ کو یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ death toll in Ecuador Landslide

ایکواڈور میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 10:26 AM IST

میکسیکو سٹی: وسطی ایکواڈور میں مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی ہے۔ ملبے سے مزید چار لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ایکواڈور کے اٹارنی جنرل کے دفتر (ایف جی ای) نے یہ اطلاع دی۔ ایکواڈور کے نیشنل سیکریٹریٹ فار رسک مینجمنٹ نے بتایا کہ 26 مارچ کو چمبورازو صوبے کے الاؤسی قصبے میں ایک بڑے مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 37 دیگر زخمی ہوئے۔ ایف جی ای نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد 23 ہے۔ ایف جی ای نے ٹویٹر پر کہا ’’الاوسی میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 27 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ لینڈ سلائڈنگ کے بعد فوری طور پر دیہی علاقوں میں تلاش اور بچاؤ ٹیموں کو روانہ کیا گیا۔ صدر کے مواصلاتی سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ گھروں سے محروم ہونے والوں کے لیے عارضی رہائش اور بستروں کا بندوبست کیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر کے دفتر نے ہفتے کے روز ملبے کے درمیان سے حال ہی میں ملنے والی مزید دو لاشوں کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ شناخت ہونے کے بعد انہیں ان کے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس سے پہلے دن میں، اٹارنی جنرل کے دفتر نے مزید دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔ ایکواڈور کے نیشنل رسک مینجمنٹ سیکرٹریٹ کے مطابق 70 سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور کل 500 مقامی رہائشی لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔ تقریباً 60 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 160 سے زائد کو نقصان پہنچا ہے۔ ملبے سے 30 سے ​​زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ecuador Landslide وسطی ایکواڈور میں لینڈ سلائیڈنگ سے سولہ افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.