ETV Bharat / international

Japan Host G7 Summit in 2023 جاپان جی سیون رہنماؤں کے ہیروشیما میوزیم کے دورے کا منصوبہ بنا رہا ہے - ہیروشیما پر امریکی بمباری

جاپان 2023 میں جی سیون سربراہی اجلاس کی صدارت کرنے جا رہا ہے جس کا سربراہی اجلاس 19 سے 21 مئی 2023 تک ہیروشیما شہر میں منعقد ہوگا۔ ہیروشیما کے شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی رہنماؤں کو ہیروشیما میوزیم کا دورہ کرنے کی دعوت دیں تاکہ وہ شہر پر ہونے والے ایٹم بم حملے کی حقیقی ہولناکیوں کے بارے میں جان سکیں۔ Japan host G7 Summit in 2023

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 21, 2022, 10:48 PM IST

ٹوکیو، جاپان مئی 2023 میں اگلے جی سیون سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں وہ جی سیون لیڈروں کے لیے دوسری جنگ عظیم میں ہیروشیما پر ایٹم بم حملے کی دستاویز کرنے کے والے ہیروشیما پیس میموریل میوزیم کا دورہ کرنے پر بات چیت کر رہا ہے۔Japan host G7 Summit in 2023

جاپان کے نشریاتی ادارے این ایچ کے نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ جاپان 2023 میں جی-7 کثیر جہتی فورم کی صدارت کرنے جا رہا ہے۔ اعلیٰ سطحی جی-7 سربراہی اجلاس 19 سے 21 مئی 2023 تک ہیروشیما شہر میں منعقد ہوگا۔ این ایچ کے نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ جی-7 کے تمام رہنماؤں کا پہلا دورہ ہوگا۔

جاپانی شہریوں، خاص طور پر ہیروشیما کے شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی رہنماؤں کو میوزیم کا دورہ کرنے کی دعوت دیں تاکہ وہ شہر پر ہونے والے ایٹم بم حملے کی حقیقی ہولناکیوں کے بارے میں جان سکیں۔ تاہم مئی 2016 میں سابق امریکی صدر براک اوباما نے ہیروشیما کا تاریخی دورہ کیا تھا، جس سے وہ دوسری جنگ عظیم کے بعد اس شہر کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: G7 Summit: جی سیون ممالک کا اجلاس آئندہ برس جاپان میں ہوگا

اگست میں جاپان نے ہیروشیما پر امریکی بمباری کے 77 سال مکمل کر لیے ہیں، جس میں تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے تین دن بعد جاپان کے شہر ناگاساکی پر دوسرے ایٹم بم حملے میں 70 ہزار لوگ مارے گئے تھے۔ تاریخ میں اب تک صرف ہیروشیما اور ناگاساکی ہی وہ مقامات ہیں جہاں ایٹم بم جنگ میں استعمال ہوئے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.