ETV Bharat / international

G7 Summit جاپان نے جی7 میں زیلنسکی کی شرکت کی تصدیق کی - جی7 سربراہی اجلاس

جی7 سربراہی اجلاس جاپان کے شہر ہیروشیما میں منعقد ہوا ہے۔ جاپان کی وزارت خارجہ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جی 7 سربراہی اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کریں گے۔ Volodymyr Zelenskyy in G7 Summit

جاپان نے جی7 میں زیلنسکی کی شرکت کی تصدیق کی

author img

By

Published : May 20, 2023, 11:39 AM IST

ہیروشیما: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جاپان کے ہیروشیما میں جی 7 سربراہی اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کریں گے۔ جاپان کی وزارت خارجہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ 'ولادیمیر زیلنسکی اتوار، 21 مئی کو یوکرین تنازع کے لیے وقف جی 7 ورکنگ سیشن میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ، زیلنسکی کی امن اور استحکام کے مسائل کے لیے وقف جی 7 رہنماؤں کے ایک توسیعی میٹنگ میں بطور مہمان اعزازی پر شرکت کرنے کی امید ہے۔‘‘ وزارت نے کہا کہ زیلینسکی جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کے لیے بھی تیار ہیں۔ قبل ازیں جمعہ کو یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے سیکرٹری اولیکسی ڈینیلوف نے تصدیق کی کہ زیلینسکی ذاتی طور پر جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دریں اثنا، جاپانی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ زیلنسکی اتوار کو ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس میں ورچوئل طریقے سے یوکرین کے معاملے پر شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ جی 7 سربراہی اجلاس 19 سے 21 مئی تک جاپان کے شہر ہیروشیما میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں یوکرین تنازع، اقتصادی سلامتی، سبز سرمایہ کاری اور ہند بحرالکاہل کے علاقے میں ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جی 7کناڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ کا ایک بین الحکومتی سیاسی فورم ہے۔ ہندوستان، آسٹریلیا، برازیل، جنوبی کوریا، ویتنام، انڈونیشیا، کوموروس اور کک جزائر کے رہنماؤں کو جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) سمیت سات بین الاقوامی اداروں کے سربراہان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: G7 and Quad Summits پاک، چین سے معمول کے تعلقات کے لئے سرحد پرامن، دہشت گردی سے آزاد ماحول ضروری: وزیراعظم مودی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.