ETV Bharat / international

Japan Russia Relationship جاپان نے روس کو ویکسین اور ادویات کی برآمد پر پابندی لگائی

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 12:12 PM IST

جاپان کی وزارت خزانہ، تجارت اور صنعت نے روس کو ویکسین اور ادویات کی برآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ پابندی کا اطلاق 3 فروری سے ہو گا۔ Japan bans export of vaccines to Russia

جاپان نے روس کو ویکسین اور ادویات کی برآمد پر پابندی لگائی

ٹوکیو: جاپان نے روس کو ویکسین، طبی آلات، ادویات، جوہری مواد اور دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے والے آلات کی برآمد پر جمعہ کو پابندی لگا دی۔ جاپان کی وزارت خزانہ، تجارت اور صنعت نے یہ اطلاع دی ہے۔ وزارت نے کہا کہ "یوکرین کے ارد گرد کی بین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے اور اس مسئلے کو حل کرنے نیز امن قائم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں میں شراکت کے طور پر، جاپانی حکومت نے روس کو ان اشیا کی برآمد پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن کا استعمال فوجی طاقت کو مضبوط کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ پابندی کا اطلاق 3 فروری سے ہو گا۔

وزارت کے بیان کے مطابق برآمد کے لیے ممنوعہ اشیا کی فہرست میں جوہری مواد اور آلات، ریڈیوایکٹو پروسیسنگ آلات، تیل اور گیس ایکسپلوریشن آلات، بیٹن، ویکسین، طبی سامان، طبی ٹیسٹ، فنگر پرنٹ پاؤڈر، آنسو گیس، ڈوزیمیٹر، دھماکہ خیز مواد، ایکسرے ٹیسٹ میشن، مواد کو ملانے کا سامان، پورٹیبل الیکٹرک جنریٹر، روبوٹ اور ڈرلنگ رگس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان اشیاء کی برآمد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جن کا استعمال فوجی مقاصد کے لئے خام مال، زہریلے کیمیکلز اور دیگر سامان کے طورپر کیاجاسکتا ہے۔ اس سے قبل جاپان کی وزارت خارجہ نے 22 روسی افراد اور تین کمپنیوں کے اثاثے ضبط کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Japan Foreign ministry on Russia جاپان نے بائیس روسی شخصیات اور تین کمپنیوں کے اثاثے ضبط کیے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.