ETV Bharat / international

India China Meeting: چینی وزیر خارجہ سے ہندوستان کی ایل اے سی کے معاملے پر بات چیت - لائن آف ایکچوئل کنٹرول

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے انڈونیشیا کے بالی میں جی 20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر جے شنکر نے مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر زیر التوا مسائل کو جلد حل کرنے پر زور دیا۔ Jaishankar meets Chinese Foreign Minister

چینی وزیر خارجہ سے ہندوستان کی ایل اے سی کے معاملے پر بات چیت

author img

By

Published : Jul 7, 2022, 1:31 PM IST

نئی دہلی: بھارت نے آج مشرقی لداخ کے سرحدی علاقے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) سے فورسز کے آمنے سامنے سے ہٹنے سے متعلق زیر التوا مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور چین کے تین طرح کے باہمی تعلقات یعنی باہمی احترام، باہمی حساسیت اور باہمی مفادات کا خیال رکھنا اہم ہیں۔Jaishankar meets Chinese Foreign Minister

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے انڈونیشیا کے بالی میں جی 20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر جے شنکر نے مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر زیر التوا مسائل کو جلد حل کرنے پر زور دیا۔ بعض علاقوں میں افواج کے انخلاء کے فیصلے پر عمل درآمد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے تمام بقیہ محاذوں سے افواج کے مکمل انخلاء کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو برقرار رکھا جاسکے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے دو طرفہ معاہدوں اور پروٹوکول اور دونوں وزراء کے درمیان پچھلی بات چیت میں طے پانے والے معاہدے کی مکمل پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔ talks on 'LAC in eastern Ladakh

اس حوالے سے دونوں وزراء کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف کے فوجی اور سفارتی حکام کو مسلسل رابطے میں رہنا چاہیے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سینئر کمانڈر سطح کی میٹنگ کا اگلا دور نزدیکی تاریخ پر بلایا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے تین باہمی تعلقات - باہمی احترام، باہمی حساسیت اور باہمی مفادات کا خیال رکھتے ہوئے بہترین طریقے سے ترقی کر سکتے ہیں۔India China Meeting

ڈاکٹر جے شنکر نے مارچ میں دہلی میں مسٹر وانگ یی کی ملاقات کو یاد کیا اور اس کے بعد چینی تعلیمی اداروں میں ہندوستانی طلباء کی واپسی سمیت اہم مسائل پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی طلباء کی واپسی کے عمل کو تیز کیا جائے۔ دونوں وزراء نے دیگر علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر وانگ یی نے چین کی برکس کی صدارت میں ہندوستان کے تعاون کی تعریف کی اور چین کی طرف سے جی 20 اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی ہندوستان کی صدارت کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.