ETV Bharat / international

Hamas Israel War غزہ میں سات سو ہلاکتیں، اسرائیل میں نو سو ہلاک - فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس

حماس اور اسرائیل میں جاری جنگ آج چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہے۔ دونوں جانب سے سینکڑوں ہلاکتوں کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ ایسے میں سعودی عرب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت فلسطینی عوام کے ان کے جائز حقوق کے حصول کیلئے جاری جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کے سربراہ اور بین الاقوامی برادری سے حماس اور اسرائیل میں جاری کشیدگی کو روکنے کی اپیل کی ہے۔Saudi Arabia continues to stand by Palestinians

Israel's bombing on Gaza continues
Israel's bombing on Gaza continues
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 7:24 AM IST

Updated : Oct 10, 2023, 10:46 AM IST

تل ابیب:اسرائیلی ڈیفینس فورس کی جانب سے غزہ پر بمباری سلسلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک غزہ میں سات سو کے قریب جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ چار ہزار کے قریب زخمی ہیں۔ وہیں اسرائیلی میڈیکل سرویسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی اسرائیل میں ابھی تک نو سو ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں زخمیوں کی تعداد ڈھائی ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اسی بیچ برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے قطر اسرائیلی جیلوں میں قید چھتیس فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی قیدی خواتین اور بچوں کی رہائی کے لیے حماس سے بات چیت کر رہا ہے۔ وہیں، حماس کی طرف سے کئی دہائیوں میں اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ کرنے کے بعد اسرائیل نے پہلے سے ہی محصور غزہ پٹی کی مکمل ناکہ بندی کا اعلان کردیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ناکہ بندی میں خوراک، بجلی اور ایندھن کے داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ اسی بیچ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر بات کی، ان کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، سعودی عرب، جاری کشیدگی کو روکنے کے لیے تمام بین الاقوامی اور علاقائی فریقوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے"، ۔اس میں مزید کہا گیا کہ مملکت "فلسطینی عوام کے ان کے جائز حقوق کے حصول، باوقار زندگی کے لیے جدوجہد، ان کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے اور ایک منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے"۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا غزہ کی مکمل ناکہ بندی کرکے بجلی، کھانا اور ایندھن کی سپلائی روکنے کا حکم

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس کے ساتھ ایک فون کال میں، فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے بین الاقوامی ادارے پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی "جارحیت" کو روکے۔ ایجنسی کے مطابق محمود عباس نے کہا کہ " محمود عباس نے غزہ کی پٹی کو انسانی اور طبی امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا، اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی مداخلت کی اہمیت پر زور دیا۔" بیان کے مطابق، عباس نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ علاقائی کشیدگی کا واحد حل اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے اور یروشلم کے دارالحکومت کے ساتھ ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک سیاسی قرارداد ہی ہے۔

وہیں اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں حماس کو "وحشی" کہا ہے اور کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی مسلح گروپ کے خلاف "یہ جنگ جیت جائے گا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو ایسی قیمت ادا کرنی ہوگی پر جو انہیں اور اسرائیل کے دوسرے دشمن آنے والی دہائیوں تک یاد رکھیں گے"۔

  • Israel is at war.

    We didn’t want this war.

    It was forced upon us in the most brutal and savage way.
    But though Israel didn’t start this war, Israel will finish it.

    Once, the Jewish people were stateless.
    Once, the Jewish people were defenseless.
    No longer.

    Hamas will… pic.twitter.com/eVECGnzLu3

    — Benjamin Netanyahu - בנימין נתניהו (@netanyahu) October 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اسرائیلی ڈفینس فورس نے لبنان کے ساتھ اسرائیل کی سرحد کے قریب جھڑپوں میں اسرائیلی ڈپٹی کمانڈر مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے فوجی کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل علیم عبداللہ کے نام سے کی ہے۔

  • 🥀🕯️The Deputy Commander of the 300th Brigade, LTC Alim Abdallah—from the Druze village of Yanuh-Jat—was killed yesterday (Monday) when confronting terrorists who infiltrated Israel from Lebanon.

    The IDF sends its heartfelt condolences to his family and will continue to support…

    — Israel Defense Forces (@IDF) October 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دوسری جانب اسرائیل کے اتحادی امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کو ایران کی حمایت حاصل ہے تاہم اس کے پاس کا اسی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ امریکہ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ حماس کی جنگ میں سے دور رہے۔

Last Updated : Oct 10, 2023, 10:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.