مغربی کنارے کے شہر حبرون کے قریب حلول قصبے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان ہلاک ہو گیا۔ یہ معلومات خود فلسطینی ڈاکٹروں اور عینی شاہدین کی جانب سے سامنے آئی ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ 27 سالہ محمود ابو احیر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔یہ اس وقت ہوا جب شہر میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کردی۔Israeli army kills Palestinian youth
بیان میں کہا گیا کہ پانچ دیگر زخمی ہوئے۔ پانچ زخمیوں کو حبرون کے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ جمعرات کی صبح فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ حلول میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان اس وقت جھڑپیں ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے شہر پر دھاوا بول دیا اور کرنسی ایکسچینج کی متعدد دکانوں پر چھاپہ مارنے لگے۔اس واقعے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: Escalation Between Israel, Palestine: فرانسیسی صدر نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پرتشدد کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں سے کشیدہ ہیں کیونکہ فلسطینیوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں غزہ کی پٹی اور مشرقی یروشلم کے ساتھ مغربی کنارہ بھی حوالے کیا جائے تاکہ وہ ایک آزاد فلسطینی ریاست تشکیل دے سکیں جبکہ اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے اعتراضات کے باوجود فلسطین کو ایک آزاد سیاسی اور سفارتی ادارے کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور مقبوضہ علاقوں میں بستیاں تعمیر کر رکھی ہیں۔ دونوں فریقوں کے درمیان جنوری سے کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ مارچ میں اس میں اضافہ ہوا جب اسرائیلی فورسز نے اسرائیل میں فائرنگ کے حملوں کے ایک سلسلے کے جواب میں فلسطینی قصبوں اور دیہاتوں پر چھاپے تیز کر دیے۔