ETV Bharat / international

Israeli Attack on Gaza اسرائیلی دفاعی افواج نے غزہ کی پٹی پر حملے کی تصدیق کی

اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح غزہ پٹی میں حملے کی تصدیق کی۔ اس کے چند گھنٹے بعد فلسطینی علاقے سے بھی راکٹ فائر کیا گیا جسے اسرائیل کے دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 2, 2023, 11:07 AM IST

یروشلم: اسرائیلی دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) نے غزہ پٹی پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ آئی ڈی ایف نے ٹویٹر پر کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آئی ڈی ایف اس وقت غزہ میں حملہ کر رہا ہے۔ قبل ازیں جمعرات کو فلسطینیوں کی جانب سے فائر کیے گئے راکٹ کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے کیے تھے۔ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز کہا کہ غزہ سے داغے گئے ایک راکٹ کو آئی ڈی ایف کی فضائی دفاعی لائن نے روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے ایک معمر خاتون سمیت دس فلسطینیوں کو ہلاک کرنے کے ایک دن بعد اسرائیل نے ناکہ بندی کیے گئے غزہ پٹی پر متعدد فضائی حملے شروع کیے ہیں، جو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے برسوں میں کیے جانے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہے۔عینی شاہدین اور مقامی میڈیا نے بتایا کہ جنگی طیاروں کے حملے سے قبل اسرائیلی ڈرونز نے غزہ میں حماس کے اہداف پر دو میزائل داغے، جس سے چار بڑے دھماکے ہوئے۔ جس میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ غزہ پر فضائی حملے تقریباً نصف شب کو غزہ کی جانب سے اسرائیل کی طرف دو راکٹ فائر کیے جانے کے بعد کیے گئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق ان راکٹوں کو اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے روکا لیکن کسی گروپ نے مبینہ راکٹ فائر کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Israeli Airstrikes on Gaza جنین میں دس فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.