ETV Bharat / international

UN on Israel Occupation اسرائیل نے فلسطینی سرزمین کو جیل میں تبدیل کردیا، اقوام متحدہ

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 10:49 PM IST

فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی سرزمین کو کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت 150 بچوں سمیت پانچ ہزار فلسطینی اسرائیل کی قید میں ہیں، جن میں گیارہ سو پر کوئی الزام اور نہ کوئی مقدمہ ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جنیوا: فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق فرانسسکا البانیز نے صہیونی ریاست کے مظالم کا پردہ چاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق فرانسسکا البانیز نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے سامنے صہیونی ریاست کے مظالم کو بے نقاب کر دیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو ایک رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا کہ غاصب اسرائیل نے فلسطینی سرزمین کو کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ڈیڑھ سو بچوں سمیت پانچ ہزار فلسطینی اسرائیل کی قید میں ہیں، جن میں گیارہ سو پر کوئی الزام ہے نہ کوئی مقدمہ ہے۔

اقوام متحدہ نے خصوصی نمائندے کی پریزنٹیشن کے خلاصے میں کہا کہ فلسطینیوں کو غیر قانونی طور پر قید کرنے کا اسرائیل کا عمل بین الاقوامی جرائم کے مترادف ہے جو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی طرف سے فوری تحقیقات کی ضرورت ہے۔مزید یہ کہ یہ جرائم علاقے کی 'ڈی-فلسطینائزیشن' کے منصوبے کا حصہ معلوم ہوتے ہیں۔ اس سے ایک قومی ہم آہنگ گروپ کے طور پر لوگوں کے وجود کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

  • #HRC53 | Special Rapporteur @FranceskAlbs Says Israel’s Unlawful Carceral Practices in the Occupied Palestinian Territory Are Tantamount to International Crimes and Have Turned it into an Open-Air Prison.@UNGeneva’s meeting summary⤵️https://t.co/2Ij9LQW0rm

    — United Nations Human Rights Council 📍 #HRC53 (@UN_HRC) July 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے 1967 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں 800,000 سے زائد فلسطینیوں کو قید کر رکھا ہے، جن میں دسیوں ہزار بچے بھی شامل ہیں، اور اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 5000 فلسطینیوں میں سے تقریباً 1100 کو بغیر کسی الزام یا مقدمہ کے قید رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فرانسسکا البانیز نے کونسل کو یہ بھی بتایا کہ بہت سے فلسطینیوں کو بغیر ثبوت کے مجرم سمجھا جاتا ہے، بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا جاتا ہے، بغیر کسی الزام یا مقدمے کے حراست میں لیا جاتا ہے، اور اسرائیلی حراست میں وحشیانہ سلوک کیا جاتا ہے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.