ETV Bharat / international

غزہ میں حماس کو ختم کرنے سے متعلق اسرائیل کے دعوے کھوکھلے

Analysis: Israel's Claims about Hamas اسرائیل غزہ میں حماس کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت عسکری ونگ کے جنگجوؤں کے بڑے پیمانے پر خاتمہ کا دعویٰ کرتا آیا ہے۔ تین مہینوں کی جنگ میں اسرائیل نے کامیابی کا صرف دعویٰ کیا ہے، ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2024, 8:07 AM IST

Updated : Jan 5, 2024, 12:01 PM IST

Israel's claims of eliminating Hamas in Gaza are hollow

تل ابیب: غزہ میں حماس کو ختم کرنے دینے کا اسرائیل کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا نظر نہیں آرہا۔ تین مہینوں سے جاری طویل جنگ کے باوجود اسرائیل غزہ میں حماس کے لیڈروں اور جنگوؤں کو ہلاک کرنے کے صرف دعوے کرتا آیا ہے۔ اس ضمن میں اسرائیل ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر پایا ہے۔ جبکہ حماس کا عسکری ونگ القسام بریگیڈز اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے اور ٹینکروں کو بموں سے اڑانے کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتا آیا ہے۔

  • حماس کو ختم کرنے سے متعلق اسرائیل کے کھوکھلے دعوے:

اسرائیل حماس کو کچلنے کے اپنے اہداف حاصل کرنے سے بہت دور دکھائی دیتا ہے اور حماس کے حیرت انگیز حملے اور اسرائیلی حکومت کے اعلان جنگ کے تقریباً تین ماہ بعد بھی غزہ میں قید ایک 129 یرغمالیوں کو رہا نہیں کرا سکا۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ حماس کے ہزاروں جنگجو شمالی غزہ میں موجود ہیں۔ حالانکہ شمالی غزہ کا بیشتر حصہ کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ وسطی غزہ اور جنوبی شہر خان یونس میں بھی شدید جنگ جاری ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ، وسطی غزہ اور خان یونس میں حماس کا عسکری ڈھانچہ اب بھی کافی حد تک برقرار ہے۔

  • اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں جنگ کے بعد کا خاکہ پیش کیا:

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورے سے پہلے، اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے حماس کی شکست کے بعد غزہ کو کس طرح چلایا جائے اس سے متعلق ایک تجویز کا خاکہ پیش کیا ہے۔ تجویز میں جنگ کے بعد اسرائیل سیکیورٹی کنٹرول کی بات کہی گئی ہے جبکہ ایک غیر متعینہ، اسرائیلی رہنمائی والی فلسطینی تنظیم کو روزانہ کے انتظام چلانے کی ذمہ داری دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تجویزی خاکہ میں امریکہ اور دیگر ممالک کو غزہ کے تعمیر نو کی نگرانی دیئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ حالانکہ اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی مبہم تجویزات سے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ وہ امریکی مطالبات کے ساتھ کتنا میل کھاتے ہیں۔ گیلنٹ کی طرف سے جاری کردہ دستاویز کا عنوان جنگ کے لیے "وژن فار فیز 3 " ہے۔ اس سے متعلق گیلنٹ کے دفتر نے کہا کہ ابھی مرحلہ شروع نہیں ہوا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ یہ خیالات گیلنٹ کے ہیں یہ کوئی سرکاری پالیسی کا حصہ نہیں ہیں۔ دفتر کے مطابق ان خیالات کو عملی جامہ پہنانا ہے یا نہیں یہ اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ کو طے کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہم واحد فلسطینی حکومت کے قیام پر تیار ہیں: حماس

اسرائیل پر جنگ کے بعد کے وژن کو واضح کرنے سے متعلق شدید بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک میں وزیر امریکی خارجہ انٹونی بلنکن سے بات چیت میں یہ معاملہ سر فہرست رہنے کا امکان ہے۔ تقریباً تین مہینوں کی بمباری اور زمینی حملوں کے بعد، امریکہ نے اسرائیل پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ غزہ میں حماس کو نشانہ بنانے کے لیے کم شدت والی فوجی کارروائیوں کو انجام دے۔

Last Updated : Jan 5, 2024, 12:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.