ETV Bharat / international

Israel Palestine War Updates خلا سے لی گئی تصویر میں غزہ کی تباہی کا خوفناک منظر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 11:33 AM IST

اسرائیل کے فضائی حملوں سے پہلے اور بعد میں لی گئی سیٹلائٹ تصاویر میں شمالی غزہ کے مختلف علاقوں میں تباہی کے خوفناک مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔ اس تصویر میں ہر طرف تباہ شدہ عمارتوں کے کھنڈرات اور سرمئی رنگ کی راکھ اور ملبے نظر آر رہے ہیں۔ Space View of Gaza

Etv Bharat
Etv Bharat

غزہ: فلسطین کے جنگ زدہ خطے میں آج اکیسویں دن بھی اسرائیل کی اندھادھند بمباری مسلسل جاری ہے۔ خطے میں واقع اپارٹمنٹ کی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ پورے کے پورے محلے کھنڈرات میں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ خلا سے لی گئی ایک تصویر میں یہ خطہ چاند کی دھول والی بنجر سطح کی طرح نظر آ رہا ہے۔ سات اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد شروع ہوئے اسرائیلی فضائی حملوں سے پہلے اور بعد میں لی گئی سیٹلائٹ تصاویر میں شمالی غزہ کے علاقوں کی تباہی صاف طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

میکسار ٹیکنالوجیز کی جانب سے سنیچر کو لی گئی تصاویر میں ایزبت بیت حنون محلے میں ہر طرف چار اور پانچ منزلہ عمارتوں کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں۔ کچھ عمارتوں کے بڑے ٹکڑے غائب ہیں، کچھ آدھے حصے میں ٹوٹ چکے ہیں اور دو بڑے کمپلیکس ملبے کے ڈھیر میں پڑے ہیں۔ الکرامیہ کے پڑوس میں تباہی کا نمونہ دھول اور راکھ کے سرمئی رنگ سے وسیع پیمانے پر دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: UNGA on Gaza غزہ میں جاری نسل کشی پر فلسطینی سفیر نے کیے چبھتے سوال

مزید پڑھیں: US Attack Syria امریکہ کا شام میں ایران سے منسلک مقامات پر حملہ

واضح رہے کہ سات اکتوبر کو اچانک شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اسرائیل نے ہزاروں فضائی حملے کیے ہیں جس میں سات ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک شدگان میں خواتین کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ تین ہزار فلسطینی بچے شامل ہیں۔ وہیں اسرائیل میں 1,400 سے زیادہ افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ افراد حماس کی قید میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.