ETV Bharat / international

اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے: صدر رجب طیب اردوغان - اسرائیل حماس جنگ

صدر اردوغان نے کہا کہ اگر اسرائیل غزہ میں قتل عام کو اسی طریقے سے جاری رکھتا ہے تو یہ پوری دنیا میں لعنت و ملامت بھیجی جانے والی ایک دہشت گرد ریاست ہونے کی توثیق کرا لے گا۔ اردوغان نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو بھی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے کہ غزہ کے مظلوم عوام کو بے دردی سے قتل کرنے والے اسرائیل کے سیاسی اور فوجی رہنماؤں کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے۔ Israel Hamas War

Etv Bharat
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 15, 2023, 9:35 PM IST

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک شہر کے انسانوں مکمل طور پر ختم کرنے کی حکمت عملی کو اپنائے ہوئے ہے۔ میں دو ٹوک اور دل تسکین کے ساتھ کہتا ہوں کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے۔ صدر اردوغان نے اپنے پارلیمانی گروپ سے خطاب کے دوران یہ دعوی کیا۔ ترک میڈیا کے مطابق اردوغان نے کہا کہ میں نتن یاہو سے کہتا ہوں، تمہارے پاس ایٹم بم، نیوکلیئر بم ہیں اور تم ان کے بل بوتے دھمکیاں دیتے ہو۔ تم چاہے کس چیز کے بھی مالک کیوں نہ ہو، تمہاری روانگی عنقریب ہے۔

صدر اردوغان نے کہا کہ اگر اسرائیل غزہ میں قتل عام کو اسی طریقے سے جاری رکھتا ہے تو یہ پوری دنیا میں لعنت و ملامت بھیجی جانے والی ایک دہشت گرد ریاست ہونے کی توثیق کرا لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہے اس سے بعض لوگ بے چینی محسوس کریں تو بھی حماس کے کارندوں کے اپنے وطن و جانوں کا تحفظ کرنے والے مزاحمت کار ہونے کی حقیقت کو بیان کرنے سے ہر گز ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 121 'مثبت' ووٹوں سے منظور کردہ غزہ کی قرارداد پر غیر جانبدار رہنے والے ممالک سے ٹیلی فونک رابطے قائم کریں گے۔اور غیر حاضری کا مطالبہ کریں گے، جسے۔ دو طرفہ بنیادوں پر ہم اسرائیل کو بین الاقوامی میدان میں تنہا کرنا جاری رکھیں گے۔ دو طرفہ منصوبے میں فلسطین کو ہر طرح کی انسانی امداد پہنچائی جا رہی ہے تو ہم عالمی میدان میں اسرائیل کو تنہا بنانے کی کوششوں پر عمل پیرا رہیں گے۔

اردوغان نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو بھی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے کہ غزہ کے مظلوم عوام کو بے دردی سے قتل کرنے والے اسرائیل کے سیاسی اور فوجی رہنماؤں کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں ترک وزیر صحت فخر الدین قوجہ غزہ کے لیے روانہ کردہ طبی امداد اور سرطان کے شکار فلسطینیوں کو ترکیہ لانے کے لیے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ وزیر صحت کا قاہرہ کے ہوائی اڈے پر مصری ہم منصب خالد عبدالغفار اور ہمارہی وفد نے خیر مقدم کیا۔ دونوں وزرا نے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ ترک وزیر صحت نے کہا کہ غزہ کے بچوں اور کینسر مریضوں کو پہلے مصر اور پھر وہاں سے بذریعہ ایمبولینس طیاروں کے ترکیہ لایا جائے گا۔

وزیر صحت اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ ناصر کینسر انسٹیٹیوٹ ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کریں گے۔ گزشتہ ہفتے فخر الدین قوجہ نے اسرائیلی وزیر صحت موشی اربیل اور مصری ہم منصب خالد عبدالغفار سے غزہ کے مریضوں کی رفح سرحدی چوکی پر منتقلی سے متعلق رابطہ کیا تھا۔ ترکیہ نے اب تک دس طیاروں کے ذریعے 230 ٹن انسانی امداد مصر پہنچائی ہے جبکہ ترک طبی عملہ بھی وہاں پہنچ چکا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.