ETV Bharat / international

Israel Hamas war غزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز

اسرائیل حماس کی جنگ پیر کو 17ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ محصور غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی بمباری مسلسل جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں 2000 سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں۔

Israel Hamas war, Gaza death toll crosses 5,000 including over 2,000 children
غزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 9:37 PM IST

غزہ: اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری نے اہل غزہ پر قیامت ڈھا دی ہے جس سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 15 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے پیر کو بتایا کہ کم از کم 5,087 فلسطینی ہلاک اور 15,270 زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے تشدد اور اسرائیلی چھاپوں میں 96 فلسطینی ہلاک اور 1650 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں متاثر ہونے والوں میں 70 فیصد بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں۔ وزارت صحت نے پیر کو کہا کہ غزہ میں وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2,055 بچے اور 1,119 خواتین شامل ہیں اور 21 صحافی بھی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں غذا کی شدید کمی ، ادویات ، پانی اور بجلی کی بندش کے باعث بمباری سے بچ جانے والے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں جبکہ ہر طرف تباہی کے دل دہلا دینے والے مناظر ہیں اور اب بھی ملبے تلے فلسطینیوں کی بڑی تعداد دبی ہے۔

گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران غزہ میں متعدد ہسپتالوں کے قریب دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔ بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں غزہ کا سب سے بڑا میڈیکل کمپلیکس الشفاء، القدس اور انڈونیشین ہسپتال شامل ہیں۔ عرب الاھلی ہسپتال کے قتل عام کے دوبارہ ہونے کے خدشات کے جلو میں غزہ کے تمام ہسپتالوں کو اسرائیل کی طرف سے ایک انتباہ موصول ہوا ہے کہ اگر انہیں خالی نہ کیا گیا تو وہ بغیر وقت ضائع کیے ان پر بمباری کر دیں گے۔

اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے، شام اور لبنان میں اہداف کو نشانہ بنانے اور لبنان کے حزب اللہ عسکریت پسند گروپ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد جنگ کے وسیع ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ دوسری جانب فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کا غزہ پر زمینی حملہ پسپا کر دیا ہے، اس جھڑپ میں اسرائیل کا ایک ٹینک اور دو بلڈوزر تباہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیلی فوج کی غزہ میں داخل ہونےکی کوشش ناکام ہوگئی، حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے سرحدی علاقے خان یونس کے قریب اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی پسپائی کے بعد صیہونی فوجی اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اسرائیلی فوجی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ایک ٹینک نے غلطی سے غزہ کی پٹی کے باہر مصری چوکی کو بھی نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ حماس کے حملے میں 1,400 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جس میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ اس کے علاوہ حماس نے 212 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے جس میں سے دو کو رہا کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.