ETV Bharat / international

الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کر لیا - الشفا اسپتال

اسرائیل حماس معاہدہ کے نافذالعمل ہونے میں تاخیر کی وجہ سے غزہ میں اسرائیل کی بمباری جاری ہے۔ آج صبح غزہ شہر کے الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر کو اسرائیلی فورسز نے کئی دیگر طبی عملے کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔ غزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزازر پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ Gaza al Shifa hospital

Israel Hamas War, Gaza al Shifa hospital Director arrested by Israeli forces
الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کر لیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 3:57 PM IST

غزہ: اسرائیل حماس جنگ 47 ویں دن میں داخل ہوگئی ہے اور جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد بھی 14500 سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ روز قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کے تحت عارضی جنگ کا معاہدہ طئے پایا تھا لیکن اس معاہدے پر ابھی تک عمل نہیں کیا جاسکا ہے، جس کی وجہ سے اسرائیل کی غزہ میں مسلسل بمباری جاری ہے۔ آج صبح اسرائیلی فورسز نے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ کو کئی دیگر سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بھی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، اس کے علاوہ سلمیہ کے کزِن نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز بغیر کسی ثبوت کے الشفا اسپتال کے بارے میں یہ الزام عائد کرتی رہی ہے کہ غزہ کے سب سے بڑے اسپتال کو حماس کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ اسی الزام کو بنیاد بنا کر اسرائیلی فورسز نے میڈیکل کمپلیکس کا محاصرہ کیا اور چھاپہ مارا، اسکی عمارتوں پر بمباری کی گئی جس کی وجہ سے سینکڑوں مریض جان کی بازی ہار گئے۔ جو اس بات کی واضح علامت ہے کہ غزہ کی پٹی کے اندر اب کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے کیونکہ یہ حملے فلسطینی کمیونٹی کے تمام طبقات تک پہنچ چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے اسپتال پر چھاپہ مارنے کے بعد یہ الزام لگایا تھا کہ حماس کے جنگجوؤں نے غزہ شہر میں اسپتالوں کے نیچے حماس کے سرنگ ہیں لیکن حماس اور اسپتال کے حکام نے متعدد دفعہ ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔

وہیں دوسری جانب جمعرات کے روز انڈونیشین چیریٹی میڈیکل ایمرجنسی ریسکیو کمیٹی، جس نے 2011 میں غزہ میں انڈونیشیا کے اسپتال کی تعمیر کے وقت فنڈ فراہم کیا تھا، کا کہنا ہے کہ اسپتال کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے اور اس کے رضاکار رفح منتقل ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے انڈونیشیا کے اسپتال کو خالی کرنے کے لیے چند گھنٹے کا وقت دیا تھا۔ غزہ کے یہ دونوں اسپتال، الشفا اور انڈونیشیائی اسپتال، انتہائی سنگین اور نازک حالت کا مشاہدہ کر رہے ہیں کیونکہ اسرائیلی فوجی اب بھی ان کا محاصرہ کیے ہوئے ہے اور ان کا کنٹرول بھی اپنے قبضے میں لیے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قابل ذکر ہے کہ غزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزازر پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ غزہ کے انفارمیشن سینٹر نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد 14,532 تک پہنچ گئی ہے۔ جس ممیں 6000 بچے اور 4000 خواتین شامل ہیں۔ جبکہ اس عرصے کے دوران حملوں میں 35 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مرنے والوں میں 205 طبی عملہ اور سول ڈیفینس کے 22 اراکین اور 64 صحافی بھی شامل ہیں۔ جبکہ 7 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جن میں بیشتر بچے اور خواتین ہیں۔

واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل نے بدھ کے روز لڑائی میں چار روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، جس کے جمعرات کی صبح سے نافذ ہونے کی توقع تھی لیکن یہ بھی تک ممکن نہیں ہوسکا ہے۔ عارضی جنگ بندی کے سلسلے میں اسرائیل 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ اس کے بدلے میں حماس کی طرف سے 50 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.