ETV Bharat / international

Israel Hamas War غزہ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ مکمل بند، ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز

اسرائیل حماس جنگ کے 26 ویں دن غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والوں کو غزہ سے نکلنے اور رفاح بارڈر سے مصر جانے کی اجازت دی گئی اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے چند گھنٹے بعد اسرائیل نے غزہ میں ایک بار پھر مواصلاتی خدمات منقطع کر دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 1, 2023, 8:43 PM IST

غزہ: غزہ پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت جاری ہے جس میں اسرائیلی بمباری سے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی نظام مکمل بند ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کی ٹیلی کمیونیکیشنز ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں آج انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی نظام منقطع کردیا گیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر فلسطین کی ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی (پالٹل) نے کہا کہ میرے وطن کے پیارے لوگوں، آج ہم دکھ کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ مواصلات سمیت انٹرینٹ سروس غزہ پٹی میں مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ 26 ویں دن بھی جاری ہے اور فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی حملے بھی تیز کر دیے گئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 8 ہزار 500 سے زیادہ ہوگئی ہے اور 23 ہزار سے زائد زخمی ہیں، شہید افراد میں 3542 بچے اور 2187 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 2 ہزار افراد اب بھی تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن میں 1100 بچے بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غزہ میں اسرائیل نے وحشیانہ بمباری کے ساتھ ساتھ 9 اکتوبر سے ایندھن کی سپلائی بھی بند کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں طبی نظام مکمل طور پر بند ہونے کے نزدیک ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ لوگوں کے لیے تمام تر کوششوں اور اسپتالوں کے لیے ایندھن کے ہر قطرے کی تلاش کے بعد اب ہم اپنے سفر کے اختتام پر پہنچ گئے ہیں، اگر کوئی معجزہ نہیں ہوتا تو شفا اسپتال کا جنریٹر یکم نومبر کو بند ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ادھر اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث مرنے والے بچوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ یونیسیف نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے اور غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔ بدھ کو درجنوں افراد غزہ سے مصر جانے والی رفاح کراسنگ میں داخل ہوئے۔ قابل ذکر ہے کہ اسرائیل حماس جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والوں کو محصور علاقے سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد غیر ملکیوں کی بڑی تعداد علاقے میں پھنس چکی تھی۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.