ETV Bharat / international

اسرائیل حماس مذاکرات آخری مرحلے میں: قطر - اسرائیلی مغوی رہا

ذرائع کے مطابق اسرائیل حماس معاہدے میں 5 دن کے لیے جنگ بندی اور تقریباً 300 فلسطینی قیدیوں کے بدلے تقریباً 50 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں امداد کا داخلہ شامل ہے۔ Israel Hamas talks

Etv Bharat
قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 21, 2023, 9:51 PM IST

غزہ: غزہ میں قید اسرائیلی فوجیوں اور عام شہریوں کی حماس سے رہائی کے سلسلے میں مذاکرات کرنے والے قطر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مذاکرات آخری مرحلے میں اور کامیابی کے قریب ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا 'مذاکرات اہم اور حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔'

واضح رہے قطر سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیل حماس جنگ کے ابتدائی دنوں سے ہی مغویوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے ایک مذاکرات کار اور ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس کی کوششوں سے اب تک چار اسرائیلی مغوی رہا بھی ہو چکے ہیں۔ اس بارے میں ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ' ہم بہت پر امید ہیں، لیکن اس کے ساتھ ہی ہم کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں انسانی بنیادوں پر ایک جنگ بندی تک پہنچنا بھی ضروری سمجھتے ہیں۔'

سات اکتوبر سے اسرائیل کے 240 فوجی اور شہری غزہ میں حماس کی قید میں ہیں جن میں سے اب تک انسانی بنیادوں پر صرف چار کی رہائی ہوسکی ہے۔ جبکہ 13300 فلسطینی شہری اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں 5500 سے زائد فلسطینی بچے بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ہفتے کے روز امریکہ کی طرف سے بھی کہا گیا تھا کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک محفوظ ڈیل پر اب بھی کام کر رہا ہے۔

وہیں اسرائیل نے قیدیوں کے معاہدے کے حتمی مسودے کا جواب دینے کے لیے ڈیڈ لائن کی درخواست کی ہے۔ کیونکہ قیدیوں کی ڈیل کے حوالے سے باقی ماندہ نکات اس وقت حل کیے جا رہے ہیں جن میں قیدیوں کی رہائی اورانکی حوالگی کا طریقہ کار شامل ہے۔ معاہدے کی تفصیلات بھی سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں، جس میں مخصوص مدت کے لیے جنگ بندی، قیدیوں کا تبادلہ اور امداد کا داخلہ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق معاہدے میں 5 دن کے لیے جنگ بندی اور تقریباً 300 فلسطینی قیدیوں کے بدلے تقریباً 50 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے بتایا کہ حماس تحریک نے "قطری بھائیوں اور ثالثوں کو اپنا جواب پہنچا دیا ہے۔ یہ کہ جنگ بندی کا معاہدہ ہونے کے قریب تھا‘‘۔

منگل کو حماس کے ایک عہدیدار نے توقع ظاہر کی کہ قطری ثالث چند گھنٹوں کے اندر معاہدے کی تفصیلات کا اعلان کر دے گا، جو کہ جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت اور دونوں فریقوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا اشارہ دے گا۔ اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کل پیر کو کہا کہ اسرائیلی حکومت نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مکمل کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اس سے قبل مصری ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ مصری اور امریکی حکام کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر پہنچنے کے لیے بات چیت ہوئی تھی۔ گذشتہ جمعرات کی شام حماس کے رہنماؤں کے ایک وفد نے قاہرہ میں مصری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر میجر جنرل عباس کامل سے ملاقات کی اور ان تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔

مصری ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ حماس کے وفد نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی حملوں اور قتل عام کی جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ جنگ بندی ہو جائے گی اور امدادی قافلے غزہ کی پٹی میں داخل ہوں گے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.