ETV Bharat / international

Israel Strikes Aleppo Airport شام کے حلب ایئرپورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے

انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے شام کے حلب ائیرپورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے 4 میزائل حملوں میں شام میں ہتھیاروں کے ڈپو اور ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ میزائل حملوں کے بعد آگ لگنے کی اطلاعات آئیں۔Israel Strikes Aleppo Airport

Israel airstrikes Aleppo airport in Syria
شام کے حلب ائیرپورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے
author img

By

Published : Sep 1, 2022, 8:28 PM IST

دمشق: شام کے شمالی شہر حلب ائیرپورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حلب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں حکومتی تنصیبات کو مالی نقصان پہنچا۔ شام کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ حملوں کے بعد علاقہ دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھا۔Israel Strikes Aleppo Airport

انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے 4 میزائل حملوں میں شام میں ہتھیاروں کے ڈپو اور ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، ذرائع کے مطابق اس اسلحہ خانے میں ایران کی جانب سے فراہم کردہ میزائل رکھے ہوئے تھے۔ شام میں اندرونی ذرائع پر انحصار کرنے والی تنظیم کو اسرائیلی حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ میزائل حملوں کے بعد آگ لگنے کی اطلاعات آئیں، شام کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارہ شکن دفاعی نظام نے دارلحکومت دمشق پر کئی میزائلوں کو ناکام بنایا جہاں سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ میزائل اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli Attack on Damascus Airport: اسرائیلی حملے کے بعد دمشق نے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سروس بند کی

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی حما اور طرطوس کے علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوئے۔ انسانی حقوق کی نگراں تنظیم کا کہنا تھا کہ یہ حملے شام پر کیے گئے اسرائیل کے سب سے بڑے اسرائیلی حملوں میں سے ایک ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے شام میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے مسلسل فضائی اور میزائل حملے کیے جن میں حکومتی دستوں کے ساتھ ساتھ ایرانی فورسز اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اسرائیل نے ان حملوں کے حوالے سے کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھا البتہ ان میں سے سینکڑوں حملوں کا اعتراف ضرور کیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ہمیشہ ان حملوں کا دفاع کیا گیا جہاں ان کا کہنا ہے کہ ایران کو جارحیت سے روکنے کے لیے یہ حملے تھے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.