ETV Bharat / international

Imran Khan’s Bail Rejected عمران خان کی گرفتاری کا امکان، اسلام آباد کی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کردی

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 7:52 PM IST

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے باہر احتجاج سے متعلق ایک کیس میں عمران خان کو عدالت میں پیش ہونا تھا۔ درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہے کی پاکستان کے سابق وزیراعظم کو کبھی بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

Etv Bharat
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بدھ کو پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے باہر احتجاج سے متعلق کیس میں عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمران خان اس مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں اور عدالت نے انہیں بدھ کو عدالت میں پیش ہونے کو کہا تھا۔ اس سے قبل عدالت میں جج راجہ جواد عباس نے اس کیس کی سماعت شروع کی لیکن عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل پیش کئے۔انہوں نے کہا کہ اس کیس میں دہشت گردی کی دفعہ کا اطلاق نہیں ہوتا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اگر عدالت اس نتیجے پر پہنچتی ہے تو کیس کو دوسری عدالت میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی میڈیا کے مطابق جج نے کہا کہ ملزم کی موجودگی کے بغیر معاملے کی سماعت نہیں ہو سکتی اور یہ سماعت سابق وزیراعظم کی درخواست ضمانت کے حوالے سے ہے۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ خان صاحب کچھ وجوہات کی بنا پر سفر نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں پوری کابینہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو گرفتار کرنے میں مصروف ہے۔ جج نے کہا کہ عدالت ایک ایسی مثال قائم کرے گی جو ہمیشہ زندہ رہے گی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک طاقتور شخص کو وہی ریلیف دے گی جو ایک عام آدمی کو دیتی ہے۔ خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کی 27 فروری تک عبوری ضمانت منظور کی تھی اور عدالت سے بھی ایسا ہی کرنے کی درخواست کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.